زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز

آج کی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی کی بنیاد پر بہترین اور جدید ترین تربیت سے مستفید ہونے والے پیشہ ور افراد کی ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے، لہذا اسلامی جمہوریہ ایران میں پوسٹ گریجویٹ لیول تعلیم کے مختلف شعبوں میں ماہرین کی تربیت کے مقصد سے کئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں اور زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز ان میں سے ایک ہے۔

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کی تاریخ

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز یا " زنجان یونیورسٹی فار پوسٹ گریجویٹ  لیول بیسک سائنسز " 1992ء میں قائم کی گئی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ لیول طلباء کو تربیت دینے کے علاوہ، یہ مرکز ایک تحقیقی مرکز بھی ہے جس نے 1993ء میں طبیعیات کے شعبے کے قیام اور اس شعبے کے ماسٹر کی سطح پر طلباء کے داخلے کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا۔ ڈیڑھ سال بعد ہی اس یونیورسٹی میں فزکس میں پی ایچ ڈی اور ریاضی میں ایم ایس سی کا کورس بھی شروع ہوا، جسکے بعد زنجان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قریب ہی 85 ہیکٹر رقبے پر یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کی تعمیر 1995ء میں شروع ہوئی اور 2000ء میں مکمل ہوئی۔ اس یونیورسٹی کے ڈیزائن اور تعمیر میں کوئی دیوار اور باڑ نہیں ہے اور تمام شہری اس کے احاطے میں با آسانی آسکتے ہیں۔ طلباء کے لیے یونیورسٹی کی سہولیات 24 گھنٹے دستیاب ہیں، اور ان میں سے ہر ایک کے پاس مطالعہ اور تحقیق کے لیے اپنے متعلقہ شعبے دستیاب ہیں۔

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کی فیکلٹیز اور شعبے

مجموعی طور پر زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز میں چھ فیکلٹیز، دو تحقیقی ادارے اور ایک زبان کا تربیتی مرکز موجود ہے۔ "زنجان سائنس ہاؤس" اور "زنجان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک" بھی اس یونیورسٹی کے ذیلی اداروں میں ہی شمار ہوتے ہیں۔

فیکلٹی آف فزکس: فزکس کی فیکلٹی اس یونیورسٹی کی قدیم ترین فیکلٹیز میں سے ایک ہے، اس فیکلٹی کے ڈاکٹریٹ کے پہلے طلباء بیج کو کنڈینسڈ مادّے، فلکی طبیعیات اور ریاضیاتی طبیعیات کے شعبوں میں داخل کیا گیا تھا۔اس فیکلٹی کے خصوصی اقدامات میں سے ایک اقدام ایرانی یونیورسٹیوں کے قومی لیول کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے مسلسل سات سالہ لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی فزکس کورس کا آغاز کرنا ہے۔

فیکلٹی آف کیمسٹری:

یونیورسٹی کے قیام کے سات سال بعد کیمسٹری کی فیکلٹی نے پانچ طلباء کو ماسٹر ڈگری کورس میں داخل کر کے اپنا کام شروع کیا۔ اس وقت اس فیکلٹی کی سرگرمیوں کی توسیع کے ساتھ، کمیسٹری کے مختلف موضوعات ، بشمول "آرگینک کیمسٹری"، "تجزیہ کیمسٹری"، "فزیکل کیمسٹری"، "غیر نامیاتی کیمسٹری"، "نینو کیمسٹری" اور "پولیمر کیمسٹری" میں بھی کورسز کرائے جاتے ہیں۔

فیکلٹی آف ارتھ سائنسز:

یہ فیکلٹی جیو فزکس ڈیپارٹمنٹ کو فزکس فیکلٹی سے الگ کر کے قائم کی گئی ہے۔ زلزلہ، ٹیکٹونکس، سیڈیمینٹولوجی، ہائیڈرولوجی اور جیوڈینامکس اس فیکلٹی کے اہم ترین تعلیمی و تحقیقی شعبے ہیں۔

فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجیز:

یہ فیکلٹی 2003ء میں قائم ہوئی ہے، پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ تعلیمی مرکز کمپیوٹر انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری لیول کے طلباء کو بھی داخل کرتا ہے۔ آپٹیمائزیشن، کمپیوٹیشنل جیومیٹری، مشین لرننگ، بایو انفارمیٹکس اور وائرلیس کمیونیکیشن اس فیکلٹی کے سب سے اہم تعلیمی و تحقیقی شعبے ہیں۔

فیکلٹی آف بیالوجیکل سائنسز:

اس فیکلٹی کو 2008 ء میں قائم ہونے والی زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کی سب سے کم عمر فیکلٹی سمجھا جاتا ہے۔ بائیو کیمسٹری، بائیو فزکس، بیکٹیریل کلچر، سیل کلچر اور بائیو انفارمیٹکس کی لیبارٹریز اس فیکلٹی کے طلباء کے اختیار اور دسترس میں ہیں تاکہ وہ اپنے تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کو انجام دے سکیں۔

تحقیقی ادارے:

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز میں دو تحقیقی ادارے بشمول "بیسک سائنسز اینڈ ماڈرن ارتھ ٹیکنالوجیز" اور "کلائمیٹ چینج اینڈ ارتھ وارمنگ"، کام کر رہے ہیں۔

خواجہ پور ثبوتی ایوارڈ:

یونیورسٹی کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 2012ء میں اس یونیورسٹی کے دو بانی مشہور اساتذہ یوسف ثبوتی اور محمد رضا خواجہ پور کے اعزاز میں ایک ایوارڈ بھی ڈیزائن کیا گیا ہے اوریہ ایوارڈ ہر سال ان ایرانی بیسک سائنسز سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے جن کی عمر 40 سال سے کم ہو اور ان کی تحقیقات ایران کے اندر نتیجہ خیز رہی ہوں۔

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کا بین الاقوامی پس منظر

زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز میں تعلیم کی بین الاقوامی جہتوں پر نظر ڈالنا ایک اہم ترین موضوع ہے، جس موضوع پر اس کے قیام کے فوراً بعد ہی سے غور کیا گیا ہے۔ چنانچہ یونیورسٹی کے قیام کے آغاز ہی میں مختلف ممالک کے اساتذہ کی موجودگی میں ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی تاکہ اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر محققین کو راغب کرنے اور علمی و تحقیقی تعامل میں مدد مل سکے۔ اس مشاورتی کونسل میں امریکہ، اٹلی، ہندوستان، جنوبی کوریا اور ہالینڈ کے اساتذہ بطور رکن کونسل موجود ہیں۔ حالیہ برسوں میں زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کا سائنسی تحقیقی مراکز اور جرمنی میں آچن، بون، سیگن اور کیزرسلاؤٹرن، ہالینڈ میں یوٹریکٹ اور ڈیلفٹ، انگلینڈ میں ہیریوٹ واٹ، فرانس میں ایکول پولی ٹیکنیک، آرکنساس، اوہائیو، امریکہ میں یوٹاہ اور جاپان میں ٹوکیو یونیورسٹی اور دیگر کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ سائنسی تعاون جاری رہا ہے۔ سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں ایرانی یونیورسٹیوں کے فروغ کے لیے تیار کردہ منصوبے کی بنیاد پر طے ہے کہ زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز کا شمار دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں ہونا چاہیے۔

نام زنجان یونیورسٹی آف بیسک سائنسز
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد1163
رابطہ0243315241000
ویب سایٹhttps://iasbs.ac.ir/?lang=en

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: