امام خمینی (ره) ادارہ برائے تعلیم اور تحقیق

امام خمینی (ره) ادارہ برائے تعلیم اور تحقیق

امام خمینی (ره) ادارہ برائے تعلیم اور تحقیق

اسلامی جمہوریہ ایران میں 1979 ء میں آنے والا اسلامی انقلاب ایک عظیم تحول تھا جس نے دنیا کے ان مفکرین کو اپنی طرف متوجہ کیا جو مارکسزم اور لبرل ازم کے دورائے پر سرگرداں تھے۔  یہ انقلاب، مذہب پر مبنی ایک ایسا عظیم تحول تھا جو شروع سے ہی مذہبی شعار کے ساتھ رونما ہوا اور اس نے اپنے تکامل اور  عروج کے دوران بھی مختلف بائیں بازوں یا لبرل گروہوں کی جانب سے اسے غیر مذہبی قرار دینے کی بھر پور کوششوں کے باوجود اپنے راستے اور ہدف سے زرہ بھر بھی انحراف نہیں کیا۔ لہذا انقلاب اسلامی کی کامیابی کے فوراً ہی بعد انقلاب کی مرکزی شخصیت ( حضرت امام خمینی(رہ)) کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے اور انکی شخصیت پر تحقیق کے لیے علمی و تحقیقی مراکز قائم کیے گئے۔ ان تعلیمی و تحقیقی مراکز میں سے ایک مرکز ادارہ امام خمینی (رہ) ہے جس نے 1995ء سے اپنا کام شروع کیا۔

ادارہ امام خمینی (رہ) کی تعلیمی  و تحقیقی سرگرمیاں

جس نظریے  سے انقلاب اسلامی برپا ہوا دنیا کیلئے اسکی  قدر و منزلت کو اجاگر کرنے  نیز اسلامی علوم کے میدان میں علمی و تحقیقی پیشرفت کے ساتھ ساتھ  دوسرے مکاتب فکر کی علمی تنقید کا مدلل جواب دینے کی بھی اشد ضرورت تھی ۔ اسی لئے انسانی اسلامی علوم پرعلمی  تحقیق اور اس میدان میں  موجود بکھرے ہوئے عظیم علمی آثار کی تالیف  وترویج  بھی ادارہ ہذا کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

ادارہ امام خمینی (رہ) کے تعلیمی کورسز تین مختلف پروگراموں پر منحصر ہیں: انڈر گریجویٹ (کل وقتی اور جز وقتی)، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ۔

اس ادارے میں کل 13 تعلیمی پروگرامز فعال ہیں جو درج ذیل ہیں:

  1. علم اخلاق
  2. اسلامی تعلیمات اور مذاہب
  3. اقتصاد
  4. تاریخ
  5. تفسیر اور قرآنی علوم
  6. سماجیات
  7. قانون / حقوق
  8. نفسیات
  9. سیاسیات
  10. فلسفہ
  11. ایجوکیشن
  12. علم کلام
  13. منیجمنٹ

اسوقت (سال 2023ء میں ) اس ادارے میں تقریباً 1100 انڈر گریجویٹ سکالرز، 250 ماسٹرز اسکالرز اور 160 ڈاکٹریٹ اسکالرز زیر تعلیم ہیں جو اپنی  علمی تحقیقات میں مشغول ہیں۔ جبکہ اب تک اس ادارے سے  گزشتہ سالوں کے دوران قریباً 4200 سے زیادہ لوگ فارغ التحصیل  ہو چکے ہیں۔

ادارہ امام خمینی (رہ) کے علمی  و تحقیقی جریدے

ادارہ امام خمینی (رہ)کی پانچ عام اشاعتوں کے علاوہ 19 علمی جرائد بھی شائع ہوتے ہیں جن میں سے 12 جرائد کو علمی و تحقیقی جرائد کا درجہ حاصل ہے:

  1. دو مجلات سہ ماہی   (اسلامی معیشت سے آشنائی)
  2. دو مجلات سہ ماہی    (اسلامی تاریخ تحقیق کے آئینے میں)
  3. دو مجلات سہ ماہی    (معرفت قرآن کریم)
  4. دو مجلات سہ ماہی    (سیاسی بصیرت)
  5. دو مجلات سہ ماہی    (سیاسی بصیرت)
  6. دو مجلات سہ ماہی    (عقائد سے آشنائی)
  7. دو مجلات سہ ماہی    (سیاسی بصیرت)
  8. مجلہ سہ ماہی    (نفسیات اور دین)
  9. مجلہ سہ ماہی    (ادیان  کی پہچان)
  10. مجلہ سہ ماہی    (ادیان  کی پہچان)
  11. مجلی سہ ماہی    (سماجی اور  ثقافتی علم)
  12. مجلہ سہ ماہی    (فلسفہ سے آشنائی)
  13. دو مجلات سہ ماہی    (اسلام اور تعلیمی تحقیق)
  14. دو مجلات سہ ماہی    (انوار معرفت)
  15. دو مجلات سہ ماہی    (معارف منطقی)

ان کے علاوہ ششماہی شمارہ( Horizons of Thought) بھی باقاعدہ خصوصی علمی درجہ بندی کے ساتھ شائع ہوتا ہے۔

اسلامی فکری علوم کیلئے اسلامی انسائیکلوپیڈیا ریسرچ سینٹر

اسلامی فکری علوم کے میدان میں لغات کو مرتب کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ ایک آزاد تعلیمی و تحقیقی مرکز کا قیام ادارہ امام خمینی  (رہ) کے  طویل المدتی اور وسیع منصوبوں میں سے ایک ہے۔انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل علوم کے تحقیقی مرکز کا مشن دنیا کو اسلامی علوم کے متعلق آگاہی فراہم کرنا، تحریفات سے نمٹنا اور اسلامی فکری علوم سے متعلق خصوصی شعبوں میں تحقیقی راہ ہموار کرنا ہے۔

علمی  اجلاس اور کانفرنسز

تحقیقات پر مبنی تقریبات کا انعقاد علمی اور تحقیقی مراکز کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔  لہذا ادارہ امام خمینی(رہ) میں قومی اور بین الاقوامی علمی نشستوں اور کانفرنسز کے لیے بھی  ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمی کے دوران کئی علمی اجلاس اور کانفرنسز منعقد ہوئیں، جنکے مندرجات کو کتابوں اور مضامین کی صورت میں شائع بھی کیا گیا۔

اشاعتی سرگرمیاں

ادارہ امام خمینی (رہ)کی تعلیمی و تحقیقی پبلیکیشنز کی سرگرمیاں اشاعتی بازار میں بہت وسیع ہیں ۔  چنانچہ پبلیکیشنز کے ذریعہ اس ادارے سے شائع ہونے والی کتابوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مختلف تشخیصی اور درجہ بندی کے نظاموں کے ذریعہ 83 کا درجہ حاصل کرنا ان  پبلیکیشنز کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ اس مرکز کے پاس اپنی کتابیں پیش کرنے کے علاوہ اسلامی انسانیت کے شعبے میں سات ہزار کتابیں پیش کرنے اور فروخت کرنے کا لائسنس بھی  موجود ہے۔

اوپن تعلیمات

ادارہ امام خمینی(رہ) اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خاطر مختلف کورسز کی منصوبہ بندی کر کے پیش کرتا ہے۔ جن  کورسز کی تعداد، جو علمی مواد اور محققین کے لحاظ سے ایک دن سے لے کر کئی سمسٹر پر محیظ ہوسکتے ہیں، اب تک 200 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

نام امام خمینی (ره) ادارہ برائے تعلیم اور تحقیق
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد1100
رابطہ02532936002
ویب سایٹhttps://iki.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: