مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
اگر جندی شاپور یونیورسٹی کو ایران کی پہلی یونیورسٹی قرار دیا جائے تو اس طرح ایران میں اعلیٰ تعلیم کی تاریخ 18 صدیوں پر محیط ہے۔ جندی شاپور یونیورسٹی، جس کے گھنڈرات اب بھی ایران کے جنوبی علاقوں میں دیکھے جا سکتے ہیں، اس وقت کے عظیم سکالرز کے لیے علمی تحقیقات کیلئے مل بیٹھنے کا مرکز تھا۔ یہاں تک کہ اس یونیورسٹی سے وابستہ ایک اسپتال بھی موجود تھا ، جس میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی تھیں۔ اس کے باوجود جدید طرز پر ایران میں اعلیٰ تعلیمی مراکز کی تاریخ، تقریباً 100 سال پر محیط ہے۔ اس عرصے کے دوران، ایران کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں رونما ہونے والی پیش رفت ، جسمیں تعلیمی اداروں کے انتظام کے لیے بتدریج نئے طریقے اپنائے گئے، جن میں سے ایک اس شعبے میں غیر سرکاری (پرائیویٹ سیکٹر) شعبہ کا داخلہ اور ایسی یونیورسٹیوں کا قیام شامل ہے جو پرائیویٹ طور پر حکومتی بجٹ پر انحصار کیے بغیر کام کرتی ہوں، قابل ذکر اقدام ہے۔ مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک خاص خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ایران کی پہلی غیر منافع بخش پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی ہے جو تین دہائیوں سے زیادہ پرانی ہے اور مازندران کے شہر بابل میں واقع ہے۔
مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تاریخ
ایران کی نوجوان آبادی کی تعداد میں اضافے اور اس کے تعلیمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ، 1990 ء کی دہائی کے اوائل میں ملک کے اعلیٰ تعلیمی یونٹس کو وسعت دینے کا منصوبہ پیش کیا گیا، جس منصوبے نے پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت دی تاکہ دستیاب مختلف سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے اور موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق کام کر سکے۔ اس طرح، پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کو رواج ملا اور مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلی غیر منافع بخش پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی کے طور پر، 1992 ء میں اپنا کام باقاعدہ شروع کیا۔ یہ یونیورسٹی تین سطحوں، بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ سطح پر تعلیمی اور نصابی سرمیاں فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس یونیورسٹی کے طلباء کو 13 مختلف تعلیمی پروگرامز کی شکل میں 36 کورسز پر مبنی تعلیمی و تحقیقی سہولیات پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے کے تحت تین ٹیکنیکل اور انجینئرنگ فیکلٹیز (پانچ تعلیمی گروپس / بیجز)، صنعتی اور کمپیوٹر انجینئرنگ (تین تعلیمی گروپس / بیجز) اور ہیومینٹیز اینڈ مینجمنٹ (پانچ تعلیمی گروپس / بیجز) کی تعریف کی گئی ہے۔ سترہ ہزار مربع میٹر تعلیمی کیمپس پر محیط، تحقیقی آلات سے آراستہ 12 ورکشاپس اور 24 لیبارٹریز جیسے امکانات نے مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء اور محققین کے لیے تعلیمی اور تحقیقی امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ جن امکانات اور سہولیات نے اس یونیورسٹی کو ایران کی اعلیٰ ترین غیر منافع بخش پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔
مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیقی سرگرمیاں
قومی جرائد اور کانفرنسوں میں 1396 مضامین پیش کرنا،نیز ISI جرنل میں 488 مقالات اور 2023ء تک یونیورسٹی اور اس کے طلباء کی تحقیقی سرگرمیوں سمیت چار سائنسی کانفرنسوں کا انعقاد اس یونیورسٹی کی اہم تحقیقی پیشرفت ہے۔ اس یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی چار کانفرنسیں درج ذیل ہیں:
- صنعتی انجینئرنگ سے متعلق تیرویں بین الاقوامی کانفرنس: یہ دو روزہ تقریب 2017 ء میں منعقد ہوئی ، جسمیں دنیا میں صنعتی انجینئرنگ کی تازہ ترین پیش رفت سے متعلق مضامین پیش کیے گئے۔
- آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور منیجمنٹ امور سے متعلق سترویں بین الاقوامی کانفرنس: یہ علمی تقریب 2017 ء کے اوائل میں منعقد کی گئی تھی، جسمیں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم کے شعبے میں مضامین پیش کیے گئے۔
- ایرانی محقیقن ایسوسی ایشن کی بارویں بین الاقوامی آپریشنل کانفرنس: یہ دو روزہ تقریب 2019ء میں منعقد ہوئی تھی۔
- آٹھویں بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور انرجی منیجمنٹ کانفرنس: یہ علمی و سائنسی تقریب 2023 ء میں ایرانی انرجی سائنٹیفک ایسوسی ایشن کے تعاون سے توانائی، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں موجودہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد ہوئی ۔
ایرانی یونیورسٹیوں کے ریفرنس ڈیٹا بیس میں دستیاب معلومات کے مطابق اس یونیورسٹی میں اسوقت (2023 ء میں) 50 فیکلٹی ممبران اور تقریباً تین ہزار طلباء ہیں۔
مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی سرگرمیاں
مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی علمی اور سائنسی پیشرفت کو بہتر بنانے کی غرض سے بیرون ملک علمی، سائنسی اور تحقیقی مراکز کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اس یونیورستی کی انتظامیہ کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس یونیورسٹی نے خاص طور پر دو ہندوستانی یونیورسٹیوں اور ایک جنوبی کوریا کی یونیورسٹی کے ساتھ اعلیٰ سائنسی تعاون کیلئے معاہدے کیے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ان یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کیلئے بھیجنا مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ان یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون پر مبنی معاہدون میں سے ایک ہے۔
نام | مازندران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی |
ملک | ایران |
قسم | حکومتی |
طلباء کی کل تعداد | 3000 |
رابطہ | ۰۱۱۳۲۱۹۱۲۰۵ |
ویب سایٹ | https://www.ustmb.ac.ir/ |