سورہ یونیورسٹی
انقلاب اسلامی ایران کا شعبہ فن و ثقافت ، اسلامی جمہوریہ ایران کی تنظیم "مرکز ثقافت و تبلیغات اسلامی ایران" کے ایک ذیلی ادارے کے طور پر ایران میں ہونے والی مختلف فنی اور ثقافتی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔ اپنے فرائض کے مطابق اس ادارے نے 1993ء میں سورہ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کو ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر قائم کیا۔ اس یونیورسٹی کی فیکلٹیز اور مرکزی کیمپس تہران کے وسطی علاقے میں واقع ہے۔ سورہ یونیورسٹی اسلامی خطوط پر استوار فنکارانہ اور ثقافتی رہنمائی کے مطابق پروڈکشن پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لہٰذا، فنی اور ثقافی شعبوں کے بہترین اساتذہ سورہ یونیورسٹی میں طلباء (فنکاروں) کی تدریس اور تربیت میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے سورہ یونیورسٹی کو نہ صرف فنکار برادری میں ہی، بلکہ عام لوگوں میں بھی ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے اور یہ ادارہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک اعلیٰ ترین فنکارانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ مراکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔
سورہ یونیورسٹی ایران کی تاریخ
سورہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے قیام کے بعد دو سال تک طلباء (آرٹ کے طلباء) کو آزادانہ طور پر داخلے کیلئے رجسٹرڈ کیا۔ پھر1995ءسے اس ادارے نے ایرانی یونیورسٹیوں کے ملک گیر امتحان کے نتائج کے مطابق آرٹ کے طلباء کو باقاعدہ قبول کرنا شروع کیا۔ اس سال یونیورسٹی ہذا میں فنی تعلیم کیلئے 11 شعبے (گیارہ فیکلٹیز) فعال تھے۔ اس کے باوجود کہ سورہ انسٹی ٹیوٹ 1997ء تک اپنے طلباء کو مساوی ڈگریاں دے رہا تھا اوراس کے بعد ہی سے اس ادارے کی طرف سے دی گئی ڈگری کو ایران کے سرکاری اداروں نے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا، تاکہ جہاں تک ممکن ہو سکےملک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے اقدام کیا جاسکے، اس یونیورسٹی کی اس قدر پذیرایی، ملکی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں توسیع کے بعد اس ادارے کو 2011ء میں ایک یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا اور تب سے یہ "سورہ یونیورسٹی" کے نام سے جانا جانے لگا۔ کمیونیکیشن سائنسز کے شعبے میں ڈاکٹریٹ (PHD) کے پہلے کورس کا آغاز سورہ یونیورسٹی میں حالیہ برسوں میں سب سے سنجیدہ پیش رفت تصور کیا جاتا ہے۔ فن و آرٹ کے مختلف شعبوں کے طلباء کے لیے ضروری سہولیات کی موجودگی نے اس یونیورسٹی کو ایران کی ممتاز آرٹ یونیورسٹیوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ فی الحال (2023ء تک) اس یونیورسٹی میں 4500 طلباء زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں تین فیکلٹیوں کی شکل میں، تین سطحوں پر پائی جاتی ہیں: 1- تین مختلف شعبوں میں ڈاکٹریٹ (PHD ، اکیس مختلف شعبوں میں ماسٹر ڈگری (M.A) ) اور اٹھارہ مختلف شعبوں میں بیچلر ڈگری(B.A) اسی طرح غیر مربوط طلباء کیلئے بیچلر ڈگری سطح پر کورس کیلئے (ایک شعبہ میں) تعلیم فراہم کی جاتی ہے:
- شعبہ فن تعمیر اور شہری منصوبہ بندی: سورہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے ساتھ ہی اس کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ شروع میں، اس آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ نے فن تعمیر میں ثقافتی اور اسلامی فن تعمیر کی ترکیب کو استعمال میں لاتے ہوئے ایرانی و اسلامی فن تعمیر پر تحقیات کے ذریعہ اسکے احیاء اور ایرانی معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی۔ مگر اسوقت اسکی مذکورہ فیکلٹیز میں آرکیٹیکچرل انجینئرنگ، اسلامک آرکیٹیکچر، اربن انجینئرنگ اور انٹیریئر آرکیٹیکچر کے چار مختلف شعبوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔ فن تعمیر کی فیکلٹیز کی خصوصی لائبریری کو ایران میں فن تعمیر سے متعلق سب سے قیمتی اور معتبر حوالہ (Reference)سمجھا جاتا ہے، جس میں فیزیکل اور آنلائن صورت میں تقریباً 400,000 کتب و رسائل موجود ہیں۔
- شعبہ آرٹ: اس فیکلٹی نے 2001 ء سے اپنا کام باقاعدہ شروع کیا اور اسوقت اسے اس یونیورسٹی کی سب سے بڑی فیکلٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گیارہ مختف شعبے بشمول "اینیمیشن"، "سینما"، "ہائر آرٹ اسٹڈیز"، "تھیٹر"، "فوٹوگرافی ٹریننگ"، "گرافکس"، "ہینڈی کرافٹس اینڈ اسلامک آرٹ گروپ"، "ڈراما لٹریچر"، "پینٹنگ"، "تصویر" اور "خصوصی بصری اثرات"اس فیکلٹی کے تحت کام کر رہے ہیں۔
- شعبہ ثقافت اور مواصلات: یہ فیکلٹی 2011ء میں دو فیکلٹیز بشمول فیکلٹی آف "کمیونیکیشن سائنسز" اور فیکلٹی آف "کلچرل افیئرز" کو ملا کر بنائی گئی تھی۔ ثقافت اور میڈیا کے شعبے میں معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا اس فیکلٹی کا بنیادی مشن ہے۔ اس فیکلٹی میں "سسٹینبلٹی لٹریچر"، "سوشل کمیونیکیشن" اور "کلچرل مینجمنٹ" کے تین شعبے پڑھائے جاتے ہیں۔
سورہ یونیورسٹی ایران میں تحقیقی سرگرمیاں
تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں تحقیق کے کردار پر غور کرتے ہوئے، سورہ یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں میں ترقی کو اپنے اہم ترین مقاصد میں سے ایک سمھجتی ہے۔ تین جلدوں پر مبنی علمی جریدہ "گائیڈ ٹو آرٹ"، "بصری آرٹس"، "پرفارمنگ آرٹس" سورہ یونیورسٹی کی علمی اشاعت " گائیڈ ٹو دی وزڈم آف اسلامک آرٹ" کے ساتھ ساتھ اس یونیورسٹی کی تحقیقی اشاعت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
صنعتی رابطے کا دفتر سورہ یونیورسٹی کے شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے، جو اس یونیورسٹی کے "شعبہ معاونت ریسرچ" کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ دفتر تحقیقاتی معاہدے کرنے، مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے، چھوٹے کاروباروں سے متعلق تحقیقی منصوبوں کی حمایت کرنے اور بڑے منصوبوں کا انتظام کرنے کیلئے فعال کردار اداء کرتا ہے۔
نام | سورہ یونیورسٹی |
ملک | ایران |
قسم | غیر منافع بخش |
طلباء کی کل تعداد | 4500 |
رابطہ | 02166354245 |
ویب سایٹ | https://www.soore.ac.ir/ |