براڈکاسٹنگ یونیورسٹی

براڈکاسٹنگ یونیورسٹی

براڈکاسٹنگ یونیورسٹی

ایران میں زیادہ تر یونیورسٹیاں تین وزارتوں "صحت، علاج اور طبی تعلیم"، وزارت "سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی" اور وزارت "تعلیم" کی نگرانی میں ہی چلتی ہیں۔ لیکن کچھ اداروں اور وزارتوں نے اپنے انسانی وسائل کو ترقی دینے کی  غرض سے خصوصی طور پر تربیت  دینے کیلئے  خصوصی یونیورسٹیاں بھی  قائم کر  رکھی ہیں۔ براڈکاسٹنگ یونیورسٹی ان یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جو ایران میں میڈیا کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ (ریڈیو اور ٹیلی ویژن) آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔

براڈکاسٹنگ یونیورسٹی کی تاریخ

پہلی بار 24 اپریل 1940ء کو ایران میں شیراز میں قائم ٹرانسمیٹر کے ذریعے ریڈیو کی آواز نشر کی گئی۔ اگلے ہی دن صبح سے ریڈیو کے معمول کے پروگرام شروع ہو گئے، چونکہ اس وقت اس ریڈیو کے پروگرام صرف تہران میں سننے کو ملتے تھے اس لیے اس ریڈیو کو "ریڈیو تہران" کہا جاتا تھا۔ ایران براڈکاسٹنگ (ریڈیو اور ٹیلی ویژن) آرگنائزیشن 1958ء میں قائم ہوئی۔ اس طرح اس سال کو ایران میں ٹیلی ویژن کے قیام کا سال سمجھا جاتا ہے۔ ٹیلی ویژن کے ابتدائی سالوں میں، اس کے پروگرام صرف چار گھنٹے، 18:00 سے 22:00 تک نشر کیے جاتے تھے۔ پہلے نابالغوں اور بچوں کے لیے پروگرام نشر کیا گیا، پھر کھیلوں کے پروگرام دکھائے گئے،  پھر آخر کار زبان سکھانے، خبروں اور نفسیاتی گفتگو کا وقت بھی آپہنچا ۔ چنانچہ اگلے ہی چند سالوں میں کئی پروگراموں اور ٹیلی ویژن ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اس تنظیم کی سرگرمیوں میں توسیع کے بعد مطلوبہ انسانی وسائل کی تربیت کے لیے ایک اعلیٰ تعلیمی مرکز کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔ اسی تناظر میں ’’ براڈکاسٹنگ  کالج ‘‘ نے 1969ء  میں اپنا کام شروع کیا اور پہلے ہی تعلیمی سال میں اس ادارے نے ایک سالہ مختصر مدتی کورس کا انعقاد کیا، لیکن کچھ ہی عرصے بعد، دو سالہ کورسز بھی متعارف  کرائےگئے۔ "تعلیمی ٹیکنالوجی"،"ماس کمیونیکیشن میں تحقیقات" اور "الیکٹرانک انجینئرنگ" میں ماسٹر لیول کورسز وہ کورسز ہیں جو اس یونیورسٹی میں انقلاب  اسلامی ایران  (1979ء) کی کامیابی سے پہلے ہی شروع ہوئے تھے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ہی اس ادارے نے جو’’ براڈکاسٹنگ  کالج‘‘ کے نام سے مشہور تھا، ایرانی نشریاتی ادارے کو درکار قوتوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کی اور 2012 ء میں یونیورسٹی میں تبدیل ہوگیا۔ تب سے  ہی اس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد تہران کے براڈکاسٹنگ کے شعبہ میں اور اسی طرح صوبائی براڈکاسٹنگ شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ایران کے 31 صوبوں میں سے ہر ایک صوبے  میں (کم از کم) ایک ریڈیو نیٹ ورک اور ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک موجود ہے، اور تین نیٹ ورکس مقامی سطح پر بھی کام کرتے ہیں۔ جن کے علاوہ 20 ٹیلی ویژن چینلز، 18 فکسڈ ریڈیو چینلز، دو انٹرنیٹ چینلز اور 20 اوورسیز چینلز بھی ایران میں فعال ہیں۔

براڈکاسٹنگ یونیورسٹی کا تعلیمی ڈھانچہ

’’ براڈکاسٹنگ  کالج‘‘  کو 2012 ء میں " براڈکاسٹنگ  یونیورسٹی" میں ترقی دی گئی اور اس یونیورسٹی کے تحت چار فیکلٹیز کام کرتی ہیں:

  • فیکلٹی آف ریڈیو اینڈ ٹی وی پروڈکشن۔
  • فیکلٹی آف مواصلات اینڈ میڈیا۔
  • فیکلٹی آف ڈیجیٹل آرٹس۔
  • فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی انجینئرنگ۔

اس یونیورسٹی میں "دین اور میڈیا" کے نام سے بھی ایک فیکلٹی موجود ہے اور قم شہر میں واقع اس کے کیمپس کے قیام کا مقصد براڈکاسٹنگ نیز براڈکاسٹنگ پروڈکشنز کے مواد کو مذہبی نکتہ نظر سے گہرائی کے ساتھ تحقیق کرنا ہے۔ فیکلٹی آف ریلیجن اینڈ میڈیا کا قیام 1997ء میں عمل میں آیا۔ اس یونیورسٹی کے تعلیمی عملے میں کل وقتی ارکان کی تعداد 67 ہے جبکہ 100 سے زائد افراد مختلف کورسز پڑھانے کیلئے وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر روزانہ آتے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد بھی ایک ہزار کے قریب ہے۔ طلباء کے  تعلیمی اور تحقیقاتی امور میں خصوصی تربیتی میدان کو وسعت دینے کے لیے، انٹرنیٹ پر "رویا" نام سے ایک ٹی وی چینل  بھی شروع کیا گیا ہے۔ دو سائنسی جرائد بھی یونیورسٹی کے محققین کے علمی اور تحقیقی آثار  کو شائع کرنے میں مصروف  عمل ہیں۔

براڈکاسٹنگ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء

سال 2022ء میں براڈکاسٹنگ یونیورسٹی کی طرف سے  باقاعدہ ایک اشتہار شائع کیا گیا تا کہ ان لوگوں کو راغب کیا جا سکے جو اس یونیورسٹی میں ماسٹر کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میڈیا مینجمنٹ، سوشل کمیونیکیشن سائنسز، اینیمیشن پروڈکشن، ریڈیو پروڈکشن اور ٹیلی ویژن پروڈکشن وہ شعبے ہیں جن میں  بین الاقوامی طلباء کو اس اشتہار میں مدعو  کیا گیا ۔ نیز یہ بھی بتایا گیا کہ اگر یہ طلباء ضروری اہلیت پر پورا اترتے ہیں تو ایران براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن کے عالمی نیٹ ورکس میں کام کر سکتے ہیں۔ تنظیم کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو مربوط اور وسعت دینے کے مقصد سے یونیورسٹی کا شعبہ "بین الاقوامی امور" 2013 ء میں، یونیورسٹی کے قیام کے ایک سال بعد ہی قائم کیا گیا ہے۔

نام براڈکاسٹنگ یونیورسٹی
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد1000
رابطہ02122168540
ویب سایٹhttps://iribu.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: