مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

مشہد مقدس کو مشرقی ایران کا سب سے بڑا شہر تصور کیا جاتا ہے، یہ ایک ایسا شہر ہے جس کی آبادی بہت زیادہ ہے اور حرم امام رضا (ع) اس شہر میں ہونے کی وجہ سے ہر سال لاکھوں زائرین کی میزبانی بھی کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس شہر میں صحت اور علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت کے پیش نطر میڈیکل کے شعبے کے ارتقاء کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، ایران کے قدیم ترین طبی اداروں میں سے ایک کے طور پر اس شہر میں قائم ہوئی اور آج یہ صوبہ خراسان رضوی میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے اہم شعبے کا انتظام کرتی ہے۔

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ

طبی شعبوں کی تعلیم کے لیے مشہد مقدس میں ایک جدید اعلیٰ تعلیمی مرکز کے قیام کی تجویز پہلی بار 1934ء میں پیش کی گئی۔ یہ تجویز بالآخر پانچ سال بعد عمل درآمد کے مرحلے تک پہنچی اور اس شہر میں " سکول آف ہیلتھ" قائم ہوا۔ ابتدائی طور پر، یہ اسکول چھٹی جماعت تک کے ایک پرائمری سکول میں واقع تھا، لیکن اس کی سرگرمیوں کی توسیع کی وجہ سے اس نے ایک خصوصی مرکز کی صورت اختیار کر لی۔ 1947ء میں یہ سکول ’’میڈیکل کالج‘‘ بن گیا اور بالآخر 1949ء میں میڈیکل کے 61 طلبہ نے باقاعدہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ اس وقت اس کالج نے لیٹریچر کالج کے ساتھ مل کر ’’مشہد یونیورسٹی‘‘ کی بنیاد رکھی۔ چند دہائیوں بعد، مشہد یونیورسٹی کو وسعت دینے کے لیے اس کے ڈھانچے میں کئی دوسرے کالجز بھی شامل ہو گئے۔ تاہم، 1986ء میں میڈیکل سائنسز یونیورسٹیوں کی علیحدگی کے قانون کی منظوری کے ساتھ ہی، فیکلٹی آف میڈیسن، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری اور فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے ساتھ مل کر ایک آزاد اکیڈمک یونٹ بن گئی اور مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی مستقل تشکیل کی، چنانچہ اس وقت، اس یونیورسٹی میں 9,000 سے زیادہ طلباء اور 900 فیکلٹی ممبران ہیں جوسات فیکلٹیوں میں کام کرتے ہیں:

  1. فکلیٹی آف ہیلتھ
  2. فکلیٹی آف نرسنگ اور مڈوائفری
  3. فکلیٹی آف میڈیکل سائنسز
  4. فکلیٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ ریحبلیٹیشن سائنسز
  5. فکلیٹی آف فارمیسی
  6. فکلیٹی آف ڈینٹل سٹڈیز
  7. ایرانی طب اور جدید طب کی فکلیٹی

کاشمر کالج آف میڈیکل سائنسز اور قوچان نرسنگ کالج بھی اس یونیورسٹی کی نگرانی میں چلنے والے سیٹلائٹ طرز کے یونٹ ہیں۔ مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی نگرانی میں صوبے کے مختلف شہروں میں 28 ہسپتال، سات تعلیمی اور تحقیقی مراکز، 47 تحقیقی مراکز، دو خصوصی ڈسپنسریاں اور ایک ہیلتھ بحالی مرکز کے ساتھ ساتھ 18 ہیلتھ نیٹ ورکس بھی مصروف عمل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ یونیورسٹی پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو خدمات فراہم کرتی ہے اور اس لحاظ سے اسے ایران کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی بین الاقوامی سرگرمیاں اور معیار

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز عالمی درجہ بندی کے مختلف نظاموں کے مطابق ایران کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والی شنگھائی رینکنگ سسٹم کی رپورٹ میں یہ یونیورسٹی 400 میں سے 301 کے رینک کے ساتھ بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی دوسری بہترین یونیورسٹی ہے۔ نیز صحت عامہ کے شعبے میں اس یونیورسٹی کی 300 میں سے 201 کی درجہ بندی نے اسے ایران کی تین اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل کر دیا ہے۔ "فارماکولوجی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز" اور "کلینیکل میڈیسن" کے شعبوں میں بھی مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا درجہ بھی 500 میں سے 401 ہے، اس طرح یہ یونیورسٹی ان دو شعبوں میں ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کی درجہ بندی میں مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز تمام ایرانی یونیورسٹیوں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس یونیورسٹی کا درجہ ایران کی میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی آئی ایس سی(ISC) کی درجہ بندی کی رپورٹ میں، یہ یونیورسٹی میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز کے مضامین میں 450 میں سے 401ویں نمبر پر رہی اور ایران کی پانچ اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل ہونے میں کامیاب رہی۔ ہر سال مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے کے لیے ایک اشتہار شائع کیا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کا داخلہ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت اور غیر ملکی طلباء کو داخل کرنے کی یونیورسٹی کی گنجائش پر مبنی ہے۔ غیر ایرانی طلباء کے داخلے کا اقدام یونیورسٹی کے شعبہ"منیجمنٹ آف یونیورسٹی ریلیشنز اینڈ انٹرنیشنل افئیرز " کے انتظام تحت ہوتا ہے۔ غیر ملکی طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور قونصلر اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ، یہ مرکز ایران سے باہر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے،نیز بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد اور ایرانی اور غیر ایرانی محققین کے لیے مطالعہ کے مواقع کا تعین کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق، 2022ء میں اس یونیورسٹی میں 10 ممالک کے کل 421 غیر ایرانی طلباء طب، پیرا میڈیکل سائنسز، صحت، دندان سازی، نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبوں میں زیر تعلیم رہے۔

نام مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی301-400
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد8300
غیر ملکی طلباء کی تعداد421
رابطہ05138412081
ویب سایٹhttps://www.mums.ac.ir/

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: