آزاد  اسلامی یونیورسٹی

آزاد اسلامی یونیورسٹی

آزاد اسلامی یونیورسٹی

اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ اسلامی ورچوئل  یونیورسٹی 400 سے زیادہ تعلیمی کیمپس ، طبی اور تحقیقی مراکز نیز تقریباً 1.2 ملین طلباء (سال 2023ء) ہیں۔ اس لحاظ سے اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں (دنیا کی چھٹی بڑی یونیورسٹی ) میں ہوتا ہے۔

جامعہ آزاد اسلامی کی تاریخ

سنہ 1982ءمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو ’’آزاد اسلامی  یونیورسٹی‘‘ کے نام سے ایک یونیورسٹی کمپلیکس کے قیام کا خیال آیا۔ چنانچہ  اس کا پہلا علمی کیمپس  بنایا گیا جس کا نام "تہران سنٹر" رکھا گیا۔ پہلے پہل اس اعلیٰ تعلیمی مرکز کو "تہران  کیمپس " کہا جاتا تھا۔ پھر اس کے بعد تبریز میں بھی ایک اور   کیمپس قائم ہوا۔ یونیورسٹی کا پہلا داخلہ امتحان 1983ء کے اوائل میں منعقد ہوا جسمیں 32 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان امیدواروں میں سے تین ہزار افراد  کو صرف سڑکوں اور بلڈنگز کی تعمیراتی انجینئرنگ، بجلی، مکینکس، ریاضی، کیمسٹری، دھاتی صنعت، ٹیکسٹائل اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں داخل کیا گیا۔ نیز اس یونیورسٹی کی نگرانی میں 15 ٹیکنالوجی ایکسلریٹر، 18 گروتھ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرز، 172 ریسرچ سینٹرز اور 407 اکیڈمک کیمپس اور تعلیمی مراکز کام کر رہے ہیں۔ چونکہ آزاد  ا سلامی  یونیورسٹی طبی تعلیم کے شعبے میں بھی کام کرتی ہے، اس لیے اس کے زیر انتظام 12 ہسپتال اور کلینک بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ تعلیمی مراکز اور طبی خدمات کے مربوط انتظام کے مقصد سے اس یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل سائنسز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے پہلے شعبہ میڈیکل نے 1985ء میں باقاعدہ اپنا کام شروع کیا اور ایک سال بعد اس یونیورسٹی کے میڈیکل سائنسز کے شعبہ جات کی تعداد آٹھ یونیورسٹی کیمپسز  تک پہنچ گئی۔ اس یونیورسٹی کا مرکزی شعبہ "انڈسٹری کے ساتھ تعلقات" کے عنوان سے کام کرتا ہے، جس کا بنیادی مقسد میڈیکل کے شعبے میں فعال صنعتوں کو تحقیقی خدمات فراہم کرنا، تحقیقی کامیاب سرگرمیوں کو تجارتی بنانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا اور یونیورسٹی کے محققین کی کاروباری صلاحیتوں اور اختراعات کی حمایت کرنا ہے۔ 2023ء میں اس یونیورسٹی کے طلباء کی تعداد تقریباً 1.2 ملین بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اب تک، تقریبا 6 ملین لوگ اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل  ہو چکے ہیں ہیں۔ اس یونیورسٹی میں ہر سال تقریباً 120,000 ماسٹر ڈگری کے مقالے اور تقریباً سات ہزار ڈاکٹریٹ  سطح کے مقالے پیش کیے جاتے ہیں اور یونیوسٹی ہذا میں "فرشتوں کی یونیورسٹی" (خصوصی ضروریات کے حامل طلباء کے لیے)، "ماوں کی یونیورسٹی" اور "استاد فارشچیان کی اسلامک آرٹس یونیورسٹی" کے نام سے تین خصوصی یونٹس (کیمپس) قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح "سماء آرگنائزیشن" کے نام سے ایک تنظیم بھی اس یونیورسٹی کے ذیلی ادارے کے طور پر فعال ہے جس کا بنیادی مقصد عمومی اور ہنری تربیت کو وسعت دینا ہے۔ اس تنظیم کا قیام 1991ء میں  ہوا اور اس وقت 800 لڑکیوں اور لڑکوں کے ادارے  چلا رہے ہیں۔ ان اداروں  میں مختلف کلاسز میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 140،000 افراد (یعنی 14 میلین) تک پہنچتی ہے۔ ان میں سے 143 مراکز  ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ کالجز کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جامعہ آزاد اسلامی کا بین الاقوامی سطح پر معیار اور سرگرمیاں

جامعہ آزاد اسلامی (بشمول یونیورسٹی کے تمام تعلیمی  کیمپس) یو آر اے پی سسٹم کی بنیاد پر دنیا میں 226 ویں اور ایران میں تہران یونیورسٹی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جس کی درجہ بندی سائنسی پیداوار کی مقدار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے کیمپس میں سے، کچھ کیمپس نے آزادانہ طور پر مختلف درجہ بندیوں میں  خصوصی  مقام حاصل کیے ہیں، مثال کے طور پر، نجف آباد کیمپس (صوبہ اصفہان میں) ٹائمز رینکنگ (سال 2023) میں 501 سے 600 کے رینک کے ساتھ ایرانی یونیورسٹیوں میں آٹھویں نمبر پر آنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جبکہ طلباء کی تعداد کے لحاظ سے  یہ یونیورسٹی دنیا کی جامعات میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہ یونیورسٹی ہر سال، غیر ملکی طلباء کو داخلہ دینے کے لیے اشتہار شائع کرتی ہے۔ اس یونیورسٹی کے ہر کیمپس میں غیر ایرانی طلباء کا داخلہ تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس یونیورسٹی کے حکام کے اعلان کے مطابق 2022ء میں اس یونیورسٹی کے ایران بھر کے کیمپسز میں تقریباً ساٹھ ہزار غیر ایرانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اس یونیورسٹی نے بیرون ملک بشمول بغداد (عراق)، بیروت (لبنان)، دبئی (متحدہ عرب امارات)، آکسفورڈ (انگلینڈ) اور کابل (افغانستان) میں بھی  اپنے پانچ کیمپس قائم کیے ہیں۔

نام آزاد اسلامی یونیورسٹی
ملک ایران
قسمغیر منافع بخش
طلباء کی کل تعداد1200000
غیر ملکی طلباء کی تعداد60000
رابطہ02147352030
ویب سایٹhttps://iau.ir/fa

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: