تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

انسانی زندگی کے آغاز سے لے کر اب تک ہر معاشرے میں ایسے لوگ موجود رہے ہیں جو بیماریوں اور جسمانی پیچیدگیوں کے علاج معالجہ میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ ان لوگوں نے زیادہ تر تجرباتی طور پر سیکھا اور اپنے علم اور تجربات کو اگلی نسلوں تک منتقل کیا۔ جدید دور میں میڈیکل سائنس کو منظم کرنے اور علاج معالجہ کی ٹیکنیکس میں مہارت حاصل کرنے والے لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ایران میں بھی طبی تعلیم کی تدریس کی تاریخ کئی سو سالوں پر محیط ہے، لیکن جدید طبی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تاریخ 200 سال سے بھی کم ہے۔ نئے انداز میں طبی تعلیم فراہم کرنے والا شاید ایران کا پہلا مرکز  "دار الفنون" تھا۔ چنانچہ دارالفنون کی تعلیمی سرگرمیوں کا دور، جو 1852ء میں شروع ہوا، جسے ایران میں طبی تعلیم کی سرگرمی کا پہلا دور اور اس شعبہ میں جدید تعلیم کا آغاز قرار دیا جا سکتا ہے، جو بعد میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام کا باعث بنا۔ دارالفنون کے قیام کے تقریباً 60 سال بعد 1811ء میں مدرسہ طب کا قیام عمل میں آیا۔ کچھ عرصہ بعد اسکی سرگرمیوں میں توسیع کے بعد 1834ء میں یہ مدرسہ "میڈیکل کالج" بن گیا اور تہران یونیورسٹی کی فیکلٹیوں میں سے ایک کے طور پر کام کرنے لگا۔ آخر کار 1986ء میں عام یونیورسٹیوں سے میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں کی علیحدگی کے منصوبے کی منظوری کےتحت، اس فکلیٹی نے بطور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، تہران یونیورسٹی سے علیحدہ ہو کر مستقل طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں

اس یونیورسٹی میں 11,000 سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں، اور اس کے فیکلٹی ممبران کی تعداد 1,800 سے زیادہ ہے۔ 12 تعلیمی مراکز، 11 ہسپتال اور ایک میڈیکل کمپلیکس بھی یونیورسٹی ہذا کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ نیز چلڈرن میڈیکل سنٹر اور تہران ہارٹ سپیشلسٹ سنٹر بھی اسی یونیورسٹی کے دو بڑے مراکز ہیں جو ان شعبوں میں تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو خصوصی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا سائنسی جریدہ 61 موضوعات سے متعلق مضامین شائع کرتا ہے۔ اب تک اس یونیورسٹی کے محققین کے شائع کردہ مضامین کی تعداد 67 ہزار سے زائد موضوعات تک پہنچ چکی ہے۔ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیر نگرانی تحقیقی مراکز کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی طور پر اس یونیورسٹی میں تقریباً 29,000 تحقیقی منصوبے نافذ کیے جاچکے ہیں۔ ہر سال، اس یونیورسٹی کے زیر نگرانی ایمرجنسیز میں تقریباً 10 لاکھ لوگ آتے ہیں، اور میڈیکل سرجریوں کی تعداد 160 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ اسی طرح اس یونیورسٹی سے وابستہ ڈسپنسریوں اور کلینکس میں قریباً 20 لاکھ لوگ ہر سال آتے ہیں۔ خوراک اور ادویات کے شعبے میں، یہ یونیورسٹی 525 فارمیسیوں اور 243 پروڈکشن یونٹس کی نگرانی کرتی ہے اور ہر سال دواسازی کی خدمات کے لیے تقریباً 20 لاکھ فارمیسی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی سرگرمیاں اور بین الاقوامی سطح پر معیار

2023ء میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کی تعداد 1815 تھی اور 40 سے زائد ممالک کے ان طلباء نے تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں داخلہ لیا ۔ چنانچہ ہر سال اس یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کے داخلے کیلئے اشتہار شائع ہوتا ہے۔ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو عام طور پر عالمی درجہ بندی کے مختلف نظاموں میں ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر بتایا جاتا ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والی شنگھائی رینکنگ رپورٹ میں یہ یونیورسٹی صحت عامہ، نرسنگ اور میڈیکل انجینئرنگ کے شعبوں میں 300 میں سے 201 کی رینکنگ کے ساتھ ایران کی بہترین یونیورسٹی بن گئی۔ اسی طرح فارمیسی اور فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں ایران کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے 400 میں سے301 کے درجے پر پہنچ گئی ہے۔ اس درجہ بندی میں، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں 300 میں سے 201 کے رینک کے ساتھ اور کلینیکل میڈیسن اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 400 میں سے 301 کے رینک کے ساتھ ایران کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والے آئی ایس سی(ISC) درجہ بندی کے نظام میں، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو نیچرل سائنسز کے مضامین کے شعبے میں 700 میں سے601، زرعی سائنس کے دو مضامین کے شعبوں میں 500 سے 451، اور اسی طرح انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کے شعبے میں اسے 500 میں سے 451 نمبر پر رکھا گیا اور ایران کی سب سے اعلی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ اس درجہ بندی کے طریقہ کار میں، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے 221 واں عالمی درجہ حاصل کیا اور میڈیکل کے شعبے میں ایرانی یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے۔ ویبومیٹرک درجہ بندی کے طریقہ کار میں بھی تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو تہران یونیورسٹی کے بعد ایران کی دوسری بہترین یونیورسٹی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جس کی عالمی درجہ بندی 452 ہے۔

نام تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی201
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد11000
غیر ملکی طلباء کی تعداد1815
رابطہ02181631
ویب سایٹhttps://tums.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: