مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

معاشروں کی ترقی نے صحت کی اہمیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت اور علاج کی مہارتوں نیز میڈیکل علوم کی خصوصی تربیت کے لیے مراکز بنانا بھی ضروری قرار دیا ہے۔ اسی وجہ سے تمام جدید شہری مراکز میں صحت کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ میڈیکل کی تعلیم کے علاوہ صحت اور علاج سے متعلق سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا جا سکے۔ صوبہ مازندران کے شہر ساری میں،  مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ میڈیکل سروسز اس میدان میں ایران کی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر سرگرم ہے۔

مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ

مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ میڈیکل سروسز کا سنگ بنیاد 1975ء میں ساری مڈوائفری کالج کے قیام کے ساتھ ہی رکھا گیا۔ اگلی ہی دہائی کے دوران، اس کالج میں توسیع ہوئی اور بالآخر 1988ء میں اسے نرسنگ اور مڈوائفری کالج میں ترقی دی گئی۔ شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور توسیع کی وجہ سے، مازندران صوبے میں، دو الگ الگ یونیورسٹیز یعنی مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (ساری شہر میں) اور بابل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (بابل شہر میں) قائم ہوئیں۔ مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اس وقت 1110 دیہی صحت ہومز، 315 صحت کی دیکھ بھال کے مراکز، 54 صحت کی دیکھ بھال کے مین مراکز اور 21 نیٹ ورکس کے ساتھ فعال ہے اور ان صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں تین ملین سے زیادہ لوگ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہ یونیورسٹی دیہات کی سطح پر طبی خدمات کو وسعت دے کر ایران کی میڈیکل یونیورسٹیز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 450 سے زائد فیکلٹی ممبران کی موجودگی نے اس یونیورسٹی کے آٹھ ہزار سے زائد طلباء کو دی جانے والی میڈیکل تعلیم کی سہولت میں اضافہ کیا ہے۔ یہ طلباء سات فیکلٹیز میں اپنے رجحانات کے مطابق 104 شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں:

  1. فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز
  2. فیکلٹی آف فارمیسی
  3. فیکلٹی آف حفظان صحت
  4. فیکلٹی آف نرسنگ اور مڈوائفری
  5. فیکلٹی آف پیرا میڈیکل سائنسز
  6. فیکلٹی آف ڈنٹیل سٹڈیز
  7. فیکلٹی آف جدید طبی ٹیکنالوجیز

بہشہر نرسنگ کالج، آمل نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالج اور رامسر کا مستقل کیمپس بھی اس یونیورسٹی کے تین میڈیکل تعلیم کے شعبے ہیں۔ مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صحت کے شعبے میں میڈیکل علوم پر مبنی چار ]فارماسوٹیکل[ کمپنیوں کی سرگرمیوں کا بھی انتظام کرتی ہے۔اسی طرح 27 تحقیقی مراکز بھی اس یونیورسٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے پانچ سائنسی جرائد فارسی میں اور آٹھ جرائد انگریزی زبان میں میڈیکل اور صحت کے شعبوں میں مختلف محققین کے تحقیقی کاموں کو شائع کرنے میں مصروف ہیں۔ اس یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیاں بنیادی طور پر "شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی معاونت " کی نگرانی میں انجام پاتی ہیں۔ اس شعبے نے 1991ء میں اپنا کام شروع کیا اور اس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں کی معاونت اور تحقیقی مراکز کو ترقی دے کر اس یونیورسٹی کو تحقیق کے لحاظ سے مزید ترقی یافتہ بنانا ہے۔

مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی بین الاقوامی حیثیت اوراسکی سرگرمیاں

"شعبہ بین الاقوامی امور" کے قیام کے ساتھ ہی مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے 2019ء سے ہی اپنی بین الاقوامی سرگرمیوں کو بڑھانے پر توجہ دینا شروع کر دی۔ چنانچہ غیر ملکی طلباء کو اس یونیورسٹی میں میڈکل تعلیم کیلئے راغب کرنے کے علاوہ، اس شعبہ نے عالمی درجہ بندی میں اس یونیورسٹی کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹی کی سرگرمیوں پر خاص توجہ مرکوز کی ہے۔  ورچوئل انٹرنیشنل کانفرنسز اور میٹنگز کا انعقاد اور عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے اساتذہ اور محققین کو مدعو کرنا اس شعبہ کے اہم فرائض میں شامل ہے۔ اس اعلیٰ تعلیمی مرکز نے 2022ء کے آخر میں بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کیلئے ان او سی (NOC) حاصل کی اور غیر ملکی طلباء کو اپنی طرف راغب کرنا شروع کیا، جسکے کے بعد پہلے تعلیمی سال میں اس یونیورسٹی میں 35 غیر ملکی طلباء نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے لحاظ سے اس یونیورسٹی نے ایرانی یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یہی صورتحال اعلیٰ تعلیمی مراکز کے بین الاقوامی درجہ بندی کے نظام میں بھی ہے۔ مثال کے طور پر، شنگھائی درجہ بندی کے نظام کی 2023ء کی رپورٹ میں، یہ یونیورسٹی طبی ادویات کے شعبے میں 300 سے 201 کے رینکنگ کے ساتھ ایران کی سرفہرست تین یونیورسٹیوں میں شامل تھی۔ صحت عامہ کے شعبے میں بھی مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے 400 میں سے 301 تک کا درجہ حاصل کر کے خود کو ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر پیش کیا ہے۔2023ء میں شائع ہونے والی ٹائمز رینکنگ سسٹم کی رپورٹ میں، مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو ایرانی میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں میں دوسرے اور تمام ایرانی یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔ اسی طرح،آئی ایس سی (ISC) کی درجہ بندی کے طریقہ کار میں بھی اسے 600 اعلیٰ تعلیمی مراکز کی رینکنگ میں 501 کی رینکنگ کے ساتھ ایران میں سب سے بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا۔

نام مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی201-300
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد8200
غیر ملکی طلباء کی تعداد35
رابطہ01133044000
ویب سایٹhttps://www.mazums.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: