یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی جانب سے آل یاسین أهواز تواشیح گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
لاہور ( بدھ ۳ اپریل ۲۰۲۴) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں تعلیمی اور انتظامی شعبوں کے سربراہان کی موجودگی میں ایرانی معزز مہمانوں، آل یاسین أهواز تواشیح گروپ، کے اعزاز میں افطار محفل کا اہتمام کیا گیا. رجسٹرار یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور، محترم جناب شجاعت منیف قریشی نے اپنی ذاتی حیثیت میں افطار کا اہتمام اور میزبانی کی. افطار تقریب کے دوران ایران آل یاسین أهواز تواشیح گروپ نے قصیدہ بردہ شریف کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو روحانی روشنی سے بھرتے ہوئے اپنی مسحور کن تلاوت سے حاضرین کے دل موہ لیے.