ہمارے بارے میں
تعارف ایران اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان 1954کے ثقافتی معاہدے کے تحت لاہور میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران قائم كیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کے عوام كو ايران کی ثقافت، تہذیب اور تاريخ سے آگاہ كرنا تھا۔ اہداف ثقافتی مركز كا مشن پاكستان كے عوام كو اسلامى انقلاب كی مختلف شعبوں میں ترقیات اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، فارسی زبان کی ترویج اور ایرانی اسلامی ثقافت كوفروغ دينا ہے، تاكہ ایران اور پاكستان کے درمیان ثقافتى تعلقات كو مضبوط كيا جاسکے۔ پروگرامز اسلامى جمہوریہ ايران كے ثقافتی مركز، لاہور ميں ہرسال مختلف ثقافتی، مذبنى اور سیاسى مواقع پر متعدد پروگرامز كا انعقاد كيا جاتاہے، جن ميں قرآنى اور تعليمى سرگرمياں، ثفافتى اور فنى كانفرنسیں، مذہبى اور سياسى سمپوزيم، اور كتابوں اور دستكاری كی نمائشیں شامل ہیں-ان پروگرامز كامقصد اسلامی انقلاب كے رہنماؤں کے الہی نظریات كى وضاحت كرنا، اسلامی جمہوریہ ایران كى كاميابیوں كو اجاگر كرنا، اور ايران اور پاكستان كے ما بین تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ كتب خانہ خانہ فرہنگ لاہور کا کتب خانہ ایک اہم اور فعال حصہ ہے اور اس میں فارسی، اردو، عربی اورانگریزی زبانوں میں کتب موجود ہیں کتب خانہ میں ایک ہال شامل ہیں جو مطالعہ اور تحقیق کے لیے مناسب جگہ فراہم کرتا ہے۔ کتب خانہ میں ایران اور پاکستان سے شائع ہونے والی اہم جرائد بھی موجود ہیں ۔یونیورسٹی کے طلباء کے لیے سہولت کے طور پر کتب خانہ میں مفت وائی فائی فراہم کی گئی ہے ۔
فارسى كلاسيں ثقافتی مرکز لاہور میں فارسی زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے تعلیمی کورسز کا انعقاد کرتا ہے جو ابتدا ئی سے لے کر اعلیٰ سطح تک سال بھر جاری رہتے ہیں۔ کالیگرافی(خوشنویسی) کلاسیں ثقافتی مرکز لاہور میں فنِ خوشنویسی کی کلاسز منعقد کی جاتی ہیں جن کی تدریس ایک ماہر استاد کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ ایرانی نقاشی بھی سکھائی جاتی ہے۔
ایرانی ثقافت کے ذریعے دنیا کو باہم جوڑن
دنیا بھر کے 29 سے زائد ممالک میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں اور ثقافتی روابط کو وسعت دیں۔