• Jun 22 2022 - 17:35
  • 170
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، کا دورہ

ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، کا دورہ

 
۲۲ جون ۲۰۲۲ بروز بدھ،  ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور،  محترم جناب جعفر روناس نے  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، کا دورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، محترم جناب ڈاکٹر تیمور الحسن سے ملاقات کی.
 
 
اس ملاقات میں ایرانی اور پاکستانی ثقافت، سیاحت، میڈیا، ادب، تعلیم اور تحقیق سمیتی مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور،  محترم جناب جعفر روناس صاحب نے کہا کہ " خانہ فرہنگ لاہور ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن کے ساتھ فلم، تھیٹر، ریڈیو سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا خواہاں ہے."  انھوں نے یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، کے ریڈیو چینل "ایف ایم ۹۲.۶  یو سی پی کی دنیا" پر فارسی اور ایران کے حوالے سے نشر ہونے والے خصوصی پروگرام کے حوالے سے  مواد کی تصدیق اور معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی.
 
 
ڈین فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن، محترم جناب ڈاکٹر تیمور الحسن صاحب نے ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ لاہور کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور ایرانی فلم انڈسٹری کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ایران اور پاکستان کے مابین  ماس کمیونیکیشن، فیلم اور یونیورسٹی کی سطوح پر تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے." انھوں نے علامہ محمد اقبال لاہوری اور مولانا رومی کے کلام اور پیغام پر روشنی بھی ڈالی.
 
 
اس ملاقات میں  پنجاب گروپ آف کالجز کی میڈیا کوآرڈینیٹر، محترمہ حلیمہ سعدیہ؛ فیکلٹی آف میڈیا اور ماس کمیونیکیشن کے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ، محترم جناب ڈاکٹر فواد بیگ؛  ایف ایم ۹۲.۶  یو سی پی کی دنیا کی انچارج، محترمہ ڈاکٹر حنا ادیب؛ انچارج یو.سی. پی. ٹیلیویژن اینڈ پروڈکشن ہاؤس، جناب عرفان اسلم؛ جناب پروفیسر ڈاکٹر کرار حیدر اور جناب مرتضی شبلی بھی موجود تھے.
 
 
ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور،  محترم جناب جعفر روناس نے ایف ایم ۹۲.۶  یو سی پی کی دنیا کے سٹوڈیو کا دورہ کیا اور خصوصی انٹرویو ضبط کروایا. 
 
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: