• Feb 20 2024 - 05:29
  • 123
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی دفتر لاہور میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی کی وفات پر تعزیت کے لیے دورہ

 ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے ۱۹ فروری ۲۰۲۴، بروز پیرجمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی دفتر لاہور میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی کی وفات پر تعزیت کی. جناب جعفر روناس نے فاتحہ خوانی کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہ "ڈاکٹر امجد حسین چشتی وحدت امت کے داعی تھے اور ان کی وحدت مسلمین کے حوالے سے گرانقدر خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں  ہمیشہ یاد رکھا جائیگا. اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ اور ان سے وابستہ لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائے." اس موقع پر ڈاکٹر امجد حسین چشتی کے بھائی، فیاض حسین چشتی کے علاوہ صدر جمعیت علماء پاکستان (نیازی)، محترم جناب پیر سید محمد معصوم حسین شاہ نقوی؛ تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے چیئرمین، محترم جناب صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی؛جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے  جنرل سیکرٹری ، محترم جناب صاحبزادہ پیر اختر رسول قادری ؛ جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے دیگر اراکین؛  محترم جناب کرنل احسان؛ محترم جناب کرنل فاروق؛ محترم جناب پیر بابا اسلم قادری اور  محترم جناب پیر میاں شہباز قادری موجود تھے. 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: