انتقال پرملال سید ثاقب اکبر نقوی
پاکستان کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت اور داعی وحدت سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر اظہارِ افسوس

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے پاکستان کے نامور دانشور، مذہبی سکالر، محقق، داعی اتحاد بین المسلمین ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پرملال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. مرحوم سید ثاقب اکبر نقوی قوم کا عظیم اثاثہ تھے. ان کی رحلت علمی اور تنظیمی حلقوں اور پوری امت مسلمہ کے لیۓ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے. آپ کی اتحاد بین المسلمین اور قیام امن کے سلسلے میں گراں قدر خدمات اور کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا. ان کی شاندار قیادت نا صرف پوری قوم کے لیے مشعل راہ بلکہ ان کی میراث آنے والے کئی سالوں تک جاویداں رہے گی. دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار محمد و آل محمد (ص) میں محشور اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماۓ، آمین.
اپنا تبصرہ لکھیں.