• Mar 13 2022 - 23:34
  • 184
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
پاکستان میں ایران کے مشہور شاعر حکیم نظامی کے اعزاز میں ادبی محفل

پاکستان میں ایران کے مشہور شاعر حکیم نظامی کے اعزاز میں ادبی محفل

"حکیم نظامی" کی برسی کے موقع پر اس عظیم اور مشہور ایرانی شاعر کے اعزاز میں ۱۰ مارچ ۲۰۲۲، بروز جمعرات؛ آنلائن ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے ممتاز پروفیسروں، ثقافتی، علمی اور تحقیقی اسکالرز کی ایک جماعت نے شرکت کی. اس تقریب کے تسلسل میں لاہور ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے حکیم نظامی کے اشعار فارسی زبان میں پڑھے۔

یہ آنلائن ادبی پروگرام  ثقافتی قونصلیٹ ایران اسلام آباد، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور، لاہور کالج ویمن یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے فارسی زبان کے شعبوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا. اس ثقافتی ادبی آنلائن محفل میں مقر رین نے برصغیر پر نظامی شاعری کے اثرات، نظامی اور اقبال کا تقابلی جائزہ، حکیم نظامی کی تخلیقات کا تعارف، نظامی فکر کی بصیرت، پرہیز گاری، حکمت اور علوم ،نظامی کےصوفی افکار کا مطالعہ، لوک ثقافت کی طرف توجہ اور ان کی برصغیر میں مقبولیت اور دلچسپی پر بات کی گئی۔

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: