• Jul 18 2023 - 13:29
  • 126
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

پاک ایران ہیریٹیج ایکسچینج فیسٹیول لاہور

ایران اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ۱۴ اور ۱۵جولائی، ایران پاکستان مشترکہ ۲ روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. "پاک ایران ہیریٹیج ایکسچینج فیسٹیول" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب؛محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر، حکومت پنجاب؛ الحمرا آرٹس کونسل لاہور اور کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا.
 
 
اس ۲ روزہ میلے میں ایران پاکستان سیاحت کی ملٹی میڈیا پریزنٹیشن، ایرانی نامور فنکاروں کی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش، خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے مفت خطاطی ورکشاپ،  ایرانی دستکاری اور ایرانی روایتی کھانوں کے اسٹالز؛ کراس روٹ موٹر سائیکلسٹ کلب کی جانب سے ایران اور پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر اور  انٹرایکٹو سرگرمیاں شامل تھیں تاکہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کو ایران اور پاکستان کی ثقافتی تاریخ کو سمجھنے میں مد د ملے. فیسٹیول کا افتتاح لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، جناب مہران موحد فر اورپاکستان کے صوبہ  پنجاب کے وزیر اطلاعات و سیاحت، جناب عامر میر نے کیا.
 
 
 
 
صوبائی وزیر طلاعات و سیاحت، جناب عامر میر نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، جناب مہران موحد فر کو اونچے شملے والی پگ جسے پنجابی ثقافت میں عزت اور توقیر کی نشانی؛ اور ملتانی اجرک کی چادرجسے سرزمین پاکستان میں امن اور محبت کے ثقافتی اظہار کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اعزازً پیش کی. اس موقع پر حکومت پنجاب، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب، کراس روٹ موٹر سائیکلسٹ کلب، میڈیا، آرٹ، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انڈسٹری،کی اہم شخصیات سکولز، کالجز اور یونیورسٹیزکے طلباء  و طالبات نے شرکت کی. 
 
 
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت، جناب عامر میر نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ایک پل کا کام کرتی ہے، لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے اور پاکستان اور ایران دونوں کی شاندار تاریخ اور ثقافت کو سراہنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اس طرح دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملتی ہے. عامر میر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں جو دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھتی ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستانی بائیکر گروپ کے حالیہ دورہ ایران کو دلکش اور شاندار تصاویر میں دکھایا گیا ہے. امیر میر نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا. دونوں ممالک شاندار ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں، اور ان کے لوگوں کی متحرک روایات واضح ہیں. انہوں نے بین الاقوامی تعلقات کو بڑھانے کے لیے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا. خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  اور محکمہ سیاحت پنجاب کو ایک کامیاب اشتراک سے اس طرح کی جاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی؛ اس طرح کی نمائشیں دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مواقع پیدا کرتی ہیں.
 
اس نمائش میں لائیو ایرانی موسیقی پیش کی گئی، جس نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا. ۲ روزہ فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں دونوں ممالک کی روایتی موسیقی اور  رقص کی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں.
 
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: