پاک ایران دوستی کا فروغ، لاہور سے جیپ ریلی تہران کیلئے روانہ
لاہور(۲۹ نومبر ۲۰۲۳) پاک ایران دوستی کو فروغ دینے کے لیے، چیئرمین کراس روٹ بائیکرز کلب پاکستان، جناب مکرم ترین جہانگرد کی قیادت میں، ۲۰ رکنی گروپ نے آج ،خانہ فرہنگ ایران لاہور سے تہران تک اپنے ایک ماہ پر مشتمل سفر کا آغاز کیا. دوستی کے ان سفیروں کے اعزاز میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی ایک تعداد بھی موجود تھی. تقریب میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے کہا کہ "ایران کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ آتے ہیں،لاہور سے فیملیز کا ایران کے لئے جانا خوش آئند ہے، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو فروغ ملے گا. "
انہوں نے مزید کہا کہ "ایران کے بہت سے لوگ پاکستان کے صحیح حالات سے واقف نہیں ہے اور اسی طرح بہت سے پاکستانی بھی ایران کے حالات کا اصل تدارک نہیں رکھتے جس کے لئے ضروری ہے کہ وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے تا کہ ایک دوسرے کے حالات کو سمجھنے میسر ہو سکیں."
گروپ نے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کے ضمن میں جاری تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کی کوششوں کو سراہا. بعدازاں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے ریلی کے شرکاء کو قرآن کے تلے رخصت کیا.
اپنا تبصرہ لکھیں.