• Oct 12 2022 - 14:45
  • 141
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
هفته وحدت

ولادت با سعادت خاتم النبیین حضرت رسول خدا (ص) کی مناسبت سے آنلائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

نعتیہ مشاعرہ میں دنیا کے مختلف خطوں سے مدعو نامور شعراء ا کا حضرت خاتم النبیین (ص) کو خراج عقیدت

 

لاہورکالج و یونیورسٹی براۓ خواتین (ایل سی ڈبلیو سی) کے شعبہ زبان و ادبیات فارسی کے توسط سے بروز بدھ، ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲ کو؛ ولادت با سعادت خاتم النبیین حضرت رسول خدا (ص) کی مناسبت سے آنلائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا. اس نعتیہ مشاعرہ میں دنیا کے مختلف خطوں سے مدعو نامور شعراء اور علمائے کرام نے حضرت خاتم النبیین (ص) کو خراج عقیدت پیش کیا.

اس آنلائن بین الاقوامی نعتیہ مشاعرہ میں محترم جناب احسان خزائی ثقافتی کونسلر، ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد؛ محترم جناب جعفر روناس، لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل؛ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا، وائس چانسلر  لاہورکالج و یونیورسٹی براۓ خواتین؛ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زھرہ کاظمی، سربراہ شعبہ زبان و ادبیات فارسی لاہورکالج و یونیورسٹی براۓ خواتین؛ محترم جناب پروفیسر  ڈاکٹر کامران، ڈائریکٹر ادارہ اردو زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور؛ محترم جناب ڈاکٹر تقی عابدی، معروف شاعر و مصنف کینیڈا؛ ایران سے محترم جناب احمد شھریار، معروف شاعر زبان اردو اور فارسی؛ محترم جناب ڈاکٹر افتخار عارف، سابقہ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان؛ انگلینڈ سے لاہور کی معروف شاعرہ، محترمہ جناب نیلما ناہید در رانی؛ محترم جناب ڈاکٹر علی کمیل قزلباش، ایڈیٹر جنرل پیغام آشنا اسلام آباد؛ محترم جناب پروفیسر ڈاکٹرخلیل طوقار، ترکی کےسابقہ ثقافتی اتاشی لاہور؛ محترم  جناب پروفیسر ڈاکٹر اخلاق آہان، شاعر زبان اردو و فارسی انڈیا؛ افغانستان سے معروف شعراء، محترمہ کبری سادات حسینی بلخی اور محترم جناب سید سکندر حسینی؛ اور آذربائیجان سے محترمہ جناب ڈاکٹر آیگون علیزاده نے خصوصی شرکت کی.

محترم جناب جعفر روناس نے اپنی تقریر کا آغاز علامہ اقبال کی مثنوی اسرار خودی سے انبیاء (ص) کی شان میں اشعار پڑھ کر کیا. اور پھر ایران کے معروف شعراء، علی جعفری اور غلام رضا شکوھی جیسے شاعروں کی عصری نظموں کو پڑھ کر اور ان کی تشریح کر کے معاصر فارسی شاعری میں پیغمبر (ص)کے مقام کی وضاحت کی.

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: