• Mar 20 2022 - 14:49
  • 209
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
نوروز

نوروز

 

موسم بہار کی آمد کا مطلب ہے کہ سردی کا موسم ختم ہو چکا ہے اور گرمی کی آمد آمد ہے۔ لیکن ایرانی عوام کے لیے موسم بہار کی آمد ایک دیرپا روایت کے بارے میں ہے، ایک تاریخی جشن جو کہ مادر فطرت میں ترقی اور جوش کی تسبیح ہے۔

 

یہ سب مارچ کے شروع میں "بہار کی صفائی" کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔

 

 

خانه تکانی

ایک ایسی رسم جو سال کے نئے آغاز کی علامت ہے. " خانه تکانی" کے لفظی معنی 'گھر ہلانا' ہیں. یہ روایت تقریباً ایران کے ہر گھرانےمیں عام ہے۔  اس میں خاندان کے تمام افراد مل کر پورے گھر کی صفائی میں حصہ لیتے ہیں. قالین دھوئے جاتے ہیں، کھڑکیوں کو صاف کیا جاتا ہے، چاندی کے برتنوں کو پالش کیا جاتا ہے، پردے ڈرائی کلینر کے پاس لے جاتے ہیں اور پرانے فرنیچر کی مرمت کی جاتی ہے یا اس کی جگہ نیا فرنیچر رکھا جاتا ہے۔ جب تک کہ پورا گھر چمکتا ہوا صاف نہ ہو جائے ہر کونےکو صاف اور پالش کیا جاتا ہے۔ اس روایت کا عام تاثر یہ ہے کہ تمام دھول اور گندگی کے ساتھ، بد قسمتی بھی دھل جاتی ہے اور بہار کی آمد کے ساتھ نئی خوشیاں دستک دیتی ہیں.

 

خانہ تکانی  کے بعد، اب اگلا مرحلہ آتا ہے خریداری کا!  نئے سال  (نوروز) کے آغاز سے پہلے،  لوگ مختلف قسم کے سامان خریدنے کے لیے بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کا رخ کرتے ہیں۔ اس خریداری کی فہرست میں نئے کپڑے، نئے جوتے، تازہ پھل، مٹھائیاں اور کنفیکشنریز، خشک میوہ جات، پھول اور ہر وہ چیز جو "سفرہ ھفتسین (ھفتسین کا دسترخوان)" کی زینت بنتی ہے؛ شامل ہوتے ہیں۔ ان دنوں ایران کے  مقامی بازاروں میں بھی رونق اور خوب گہما گہمی ہوتی ہے. پرجوش خریدار ہر طرف خصوصی پیشکشوں اور سستے سودے تلاش کر تے نظر آتے ہیں۔

 

نوروز پر، ایرانی مقامی پھولوں کے بازار اور منڈیاں سب سے زیادہ مصروف ہوتی ہیں۔ تمام بازار تازہ پھولوں اور خوبصورت پودوں سے بھرے ہوئے ہیں. گل سنبل نوروز پر سب سے زیادہ مطلوب پھول ہے کیونکہ یہ ایرانی ثقافت میں خوشحالی اور خوشی کا نشان سمجھا جاتا ہے۔

نوروز کے لیے کا باقاعدہ آغاز "چھارشنبہ سوری"  سے ہوتا ہے جو کہ ماہ اسفند کے آخری ایام میں منعقد ہوتا ہے. چھارشنبہ سوری نوروز کی تقریبات کا پہلا تہوار ہے اور خاص رسم و رواج سے سے منسوب ہے.  آگ جلانا اور اس پر سے کودنا  اس کی خاص رسم  ہیے۔ جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے، لوگ آگ جلاتے ہیں اور ان پر کودنے کے لیے چاروں طرف جمع ہوتے ہیں۔  یہ جشن ایران کی ہر سال منائی جانے والی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے.

 

 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: