لاہورخانہ فرہنگ ایران میں ثقافتی دن کا انعقاد
لاہورخانہ فرہنگ ایران میں ثقافتی دن کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں، ہفتہ ۷ مئی ۲۰۲۲، کو ثقافتی دن کا اہتمام کیا گیا. جس میں لمز یونیورسٹی لاہور سے ۲۸ طلبہ اور طالبات نے شرکت کی. اس موقع پر آنے والے طلباء کے لئے ایرانی دستکاری و فن پاروں کی نمائش بھی رکھی گئی.
ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ، جناب جعفر روناس نے مہمانوں کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے طلبہ اور طالبات کی فارسی زبان اور ایرانی ثقافت میں دلچسپی کو خوب سراہا اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تفصیلی تعارف کے ساتھ ساتھ ایرانی ثقافت و سیاحت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی.
ڈی جی خانہ فرہنگ اور طلباء کے درمیان سوال جواب کا سیشن بھی اس تقریب کا حصہ تھا؛ جس میں جناب جعفر روناس نے طلبا کی جانب سے کیئے جانے والے تمام سوالوں کا خیر مقدم کیا. سوال و جواب کے سیشن کے بعد طلباء نے خانہ فرہنگ میں موجود لائبریری اور ایرانی دستکاری و فن پاروں کی نمائش کا دورہ کیا.
اپنا تبصرہ لکھیں.