• May 18 2024 - 16:06
  • 74
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی جانب سے محترم جناب جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور کے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام

لاہور (۱۷ مئ ۲۰۲۴) لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی جانب سےڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور،  محترم جناب جعفر روناس  کے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا. جس میں  لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ اور وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور، محترمہ سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی؛ چیئرمین شعبہ فارسی اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر؛ لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنلائزیشن، محترمہ ڈاکٹر انجم طاہرہ؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب اصغر مسعودی اور شعبہ فارسی کے پروفیسرز اور طلباء نے شرکت کی.  لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ اور وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور، محترمہ سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی اور چیئرمین شعبہ فارسی اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر نے کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور،  محترم جناب جعفر روناس نے اپنے عہدے کے دوران جن اعلیٰ پیشہ ورانہ اور سب کے ساتھ مخلصانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور اسی وجہ سے محترم جناب جعفر روناس سب کی پسندیدہ شخصیت بن گئے. ان سالوں میں ان کی محنت کسی طور پوشیدہ نہیں ہے. انہوں نے ایرانی اور پاکستانی تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے درمیان ایک قابل اعتماد پل کا جوکام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی.انہوں  نے نہ صرف فارسی زبان کے فروغ میں  محترم جناب جعفر روناس کی انتھک کوششوں اور تعاون کے عزم کی تعریف بلکہ پاکستانی اور ایرانی یونیورسٹیوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے ان کی مخلصانہ محنت، ہم آہنگی اور تعلقات کی ترقی کے فروغ کو بھی بےحد سراہا."

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید کہ محترم جناب اصغر مسعودی، جو کہ عنقریب بطور نئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور کا چارج سنبھانے جا رہے ہیں، اس تعلق او روایت کو جاری رکھیں گے. 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: