خطے کے ممالک کے درمیان سائنسی ڈومینز کی تشکیل" پر تبادلہ خیال
لاہور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر کی ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین سے خصوصی ملاقات
لاهور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس نے ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲ بروز بدھ، کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین ، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے خصوصی ملاقات کی. اس ملاقات کا ایجنڈا "خطے کے ممالک کے درمیان سائنسی ڈومینز کی تشکیل" پر تبادلہ خیال تھا.
دونوں معززین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنظیمی اور ثقافتی حدود میں تعاون نئی دریافتوں کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ بین الاقوامی تعاون پر مبنی تحقیقی منصوبے اکثر ایسے دسترس سے باہر نتائج فراہم کرتے ہیں جو کہ ایک ٹیم اکیلے حاصل نہیں کرسکتی ہے. ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور سائنسی تحقیقی نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے، خطے کے تمام برادر ممالک کو ایسے متاثر کن منصوبوں کو منظم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہئے.
اپنا تبصرہ لکھیں.