یوم القدس
خانہ فرہنگ ایران- لاہور کے زیر اہتمام فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی نشست
قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا: ڈی جی خانہ فرہنگ ایران- لاہورجعفر روناس کاخطاب
لاہور(28 اپریل 2022ء)خانہ فرہنگ ایران لاہور میں “فلسطین کے مظلوم عوام اور عبوری صہیونی حکومت کے بارے مغربی ممالک اور عالمی اداروں کے دوہرے معیار “سے متعلق ایک نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت ایرانی قونصل جنرل لاہور رضا ناضری اور ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے کی۔
تقریب میں ایرانی قونصل جنرل لاہور ،جناب رضا محمد ناظری؛ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر؛ علامہ سید علی رضا نقوی؛ ڈاکٹر پیر طارق شریف زاده؛ حسن عارف؛ علامہ توقیر عباس؛ سلطان محمود چوہدری؛ لعل مہدی خان؛ پرویز اکبر ساقی؛ علامہ محمد حسین گولڑوی؛ علامہ مفتی عاشق حسین اور علامہ پیر اختر رسول قادری بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران-لاہور جناب جعفر روناس نے اپنے خطاب میں کہا کہ "قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،مسئلہ فلسطین ایسا قضیہ نہیں، جسے مسلمان اقوام کی غیرت، روز افزوں خود اعتمادی و بیداری فراموش ہو جانے دے گی، حالانکہ اس مقصد کیلئے تسلط پسند طاقتیں اور ان کے مہرے اپنا پیسہ اور طاقت استعمال کر رہے ہیں۔
جناب جعفر روناس کا کہنا تھا کہ "روشنفکر مسلمان بخوبی واقف ہیں کہ فلسطین اور القدس شریف کی حمایت، تخلیق اسلامی اتحاد کی نشانیوں میں سے ایک ہے اور زیر اثر حکومتوں کے تمام تر دباؤ اور میڈیا بآئیکاٹ کے باوجود، وہ اس کی ضرورت کو نہ صرف بہت اچھے سے سمجھتے بلکہ اس کے تحفظ اور تسلسل کے لیئے کوشش بھی کرتے ہیں. امت مسلمہ کی غفلتوں اور اختلافات نے جارحانہ اقدامات کی توسیع، دہشت گردی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضوابط کے خلاف عارضی غاصب صیہونی حکومت کو فروغ دیا ہے. مسجد اقصیٰ اور قدس شریف میں نمازیوں پر حملہ، غزہ کے عوام کا ظالمانہ محاصرہ، رہائشی علاقوں پر بمباری، بچوں اور عورتوں کو قید کرنا، صرف مقدس مقامات پر سفاکانہ حملہ کرنا ؛ غیر انسانی اقدامات کا ایک حصہ ہیں. استکباری نظام کی کوشش ہے کہ عبوری صیہونی حکومت کو ایک باضابطہ اور مسلم اقوام کے لیے قابل قبول سرکاری ریاست کے طور پر قائم کرکے، ان سے وابستہ حکومتوں کو دھوکے اور جبر کے ساتھ اور اقوام عالم کی مرضی کے خلاف ان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر آمادہ کرے. جبکه، قرآن کریم کی الہامی تعلیمات نے ہم سب کو دشمنوں اور ظالموں پر بھروسہ کرنے اور ان سے جڑنے سے منع کیا ہے."
نصْرٌ مّن ٱللّه وفتْحٌ قریبٌ وبشّر ٱلْمؤْمنین
انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رح) نے اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دے کر در حقیقت حریت پسندوں اور انسانی حقوق کے سچے محافظوں کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ بلکہ اسی درست اور منصفانہ موقف کی وجہ سے، جو کہ یہودی لابی کے سیاستدانوں کے پس پردہ منصوبوں کے خلاف تھا، آج دنیا کے دانشور، ادیب، فنکار، آزاد سیاستدان اور حریت پسند لوگ فخر کے ساتھ فلسطین کی مظلوم عوام کا دفاع کرتے ہیں اور لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی اور ملک میں سیاسی حکمران کا تعین کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ریفرینڈم کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے لیئے افطار اورخصوصی عشائیہ کا انتظام کیا گیا.
اپنا تبصرہ لکھیں.