• Nov 26 2023 - 08:47
  • 82
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور کے زیر اہتمام "تشدد کا شکار فلسطینی خواتین" ویبنار کا انعقاد

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام ۲۵ نومبر ۲۰۲۳، بروز ہفتہ،  خواتین کے خلاف تشد د کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے "تشدد کا شکار فلسطینی خواتین" کے زیر عنوان ویبینار کا انعقاد کیا. جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی خواتین شخصیات جیسے کہ جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر امور خارجہ،  محترمہ ڈاکٹر سمعیہ راحیل؛ ممبر مجلس عاملہ منہاج القرآن انٹرنیشنل،  محترمہ پروفیسر نورید فاطمہ؛ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور بورڈ ممبر یونیورسٹی آف لاہور، محترمہ عمارہ اویس رؤف؛ ماہر ماحولیات، محترمہ نوشین خالد؛ شاعر مشرق علامہ اقبال کی بہو، محترمہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال؛ وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز؛ ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ، لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی اور قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرو کاظمی؛ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی، محترمہ سیدہ زہرا نقوی؛ اسلامی سکالر، محترمہ سیدہ طیبہ نقوی؛ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت، محترمہ سیدہ عظمٰی تقوی؛ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما، محترمہ عایشہ شبیر  اور وائس پرنسپل، سمارٹ سکول، میاں میر کیمپس، ڈاکٹر سیدہ حرا حسن گیلانی نے شرکت کی.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: