• Nov 14 2023 - 04:24
  • 46
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں خادم حسین رافت کے فن پاروں کی نمائش

لاہور(۱۴ نومبر۲۰۲۳)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام آرٹسٹ خادم  حسین رافت کے فن پاروں کی نمائش ہوئی، جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس، پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط  استاد محمد علی زاہد اور نامور مصور استاد جے عارف نے کیا.
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "خطاطی مقدس ہے کیونکہ اس نے قرآنی آیات، احادیث اور روایات کو محفوظ کیا اور اسے  اگلی نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا." انہوں نے مزید کہا کہ  "اس کی اہمیت کے پیش نظر اچھے ذوق کے حامل لوگوں نے رسم الخط کو فن کی شکل دی اور اس طرح خطاطی کا فن ایجاد ہوا."
پاکستان کے مشہور آرٹسٹ عبدالماجد، عبدالخالق، اجمل طاؤس، حاجی یوسف، قاض،  لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات اور عام عوام  نے نمائش کا دورہ کیا اور  آرٹسٹ کے کام کو سراہا. محمد علی زاہد نے نمائش کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی کیلی گرافی فن کو فروغ دینے کی کاوشوں کو بھرپورسراہا اور خصوصا  خادم  حسین رافت کے کام کی تعریف کی. 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: