• May 10 2022 - 17:38
  • 181
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں اساتید زبان فارسی کی خصوصی نشست اور ایرانی وفد کا دورہ

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں اساتید زبان فارسی کی خصوصی نشست اور ایرانی وفد کا دورہ

لاہور. خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں جناب جعفر روناس کے زیر نظارت، بروز اتوار بتاریخ ۸ مئی ۲۰۲۲ کو خانہ فرہنگ ایران لاہور کے اساتید زبان فارسی کی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا.

 

ااس خصوصی نشست میں ایران سے پیام نور یونیورسٹی تہران ایران کے چانسلر، جناب پروفیسر ابراھیم تقی زادہ؛  پیام نور یونیورسٹی کےخصوصی مشیر اور او.آئی. سی. انٹر اسلامک ورچوئل یونیورسٹیز نیٹ ورک کے سیکریٹری جنرل ، جناب  ڈاکٹرکریم نجفی برزگر؛ تعلقات عامہ (بین الاقوامی امور) پیام نور یونیورسٹی کے سیکریٹری، جناب عبادی؛ بنیاد سعدی فاؤنڈیشن کی نماینده خاص، محترمہ ڈاکٹر الہام حدادی صاحبہ  اور خانہ فرہنگ کے اساتید زبان فارسی نے شرکت کی.

ایرانی وفد نے خانہ فرہنگ کی فارسی زبان اور ثقافتی خدمات کو سراہا اور پیام نور یونیورسٹی اور  بنیاد سعدی کے موجودہ اور نئے آنے والے تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی. محترمہ ڈاکٹر الہام حدادی نے حاضرین کو اپنی حالیہ نئی چھپنے والی کتاب ھدیتاً پیش کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ اور اساتید زبان فارسی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.

 ایرانی وفد پاکستان میں اپنے  قیام  کے دوران مختلف کانفرنسوں، سیمیناروں میں شرکت اور تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے بھی کرے گا.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: