خانہ فرہنگ ایران لاہور اور پنجاب آرٹس کونسل لاہور کا فن و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جناب جعفر روناس نے ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز جمعرات ، پنجاب آرٹس کونسل لاہور کا دورہ کیا۔ جہاں پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لاہور، محترم جناب ڈاکٹر سید بلال حیدر اور ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ فنانس، محترم جناب رانا مقبول احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب جعفر روناس کا کہنا تھا کہ ”ثقافتی تعلقات ہر ملک کے سب سے زیادہ پرکشش ثقافتی اثاثوں کے ذریعے لوگوں کو شامل کر کے مختلف قوموں کے درمیان اعتماد، افہام و تفہیم اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات استوار کرتے ہیں، چاہے وہ فنون، تعلیم، زبان، ورثہ، کھیل، سائنس یا پکوان کے شعبے میں ہوں۔ ثقافتی ادارے، اپنے ملک کے شراکت داروں یعنی حکومتی، تعلیمی، فنون، ثقافتی اور کاروباری شعبوں کو؛ زیادہ مؤثر طریقے سے مشغول ہونے کے لیے رہنمائی کے لیے اہم پل اور مہارت کے ذرائع فراہم کرتے ہیں۔"
ملاقات کے دوران لاہور میں ایران-پاکستان آرٹ اکیڈمی کے قیام کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.