• Feb 27 2024 - 00:46
  • 99
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور اور والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے درمیان ثقافتی فروغ کے لیۓ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور والڈ سٹی لاہور نے ثقافتی تنوع کے تبادلے، تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ثقافتی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کی صلاحیت کو برقرار رکھنے اورمزید فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے.
 مفاہمتی یادداشت کی تقریب والڈ سٹی لاہور  اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی. مفاہمت کی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس اور  ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہوراتھارٹی، محترم جناب کامران لاشاری نے دستخط کیۓ.اس یادداشت کے مطابق، فریقین فنکارانہ اور ثقافتی سرگرمیوں، دستکاری اور مصنوعات؛  آڈیو ویژول سیکٹر، اور تاریخی ورثے کے تحفظ اور حمایت سے متعلق تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے.
 ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان جامع ثقافتی شراکت داری کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے،  تاریخی تحقیق اور تبادلے کے شعبوں سمیت فن اور تخلیقی صنعتوں میں پہل کرنے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ:" مفاہمتی یادداشت سے دونوں فریقین کے درمیان مشترکہ ثقافتی و علمی تعاون کو فروغ دینے اور مہارت کے تبادلے میں مد د ملے گی. اس یادداشت کے مقاصد میں سے ایک ثقافتی اداروں اور نجی شعبے کو ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں بشمول فن تعمیر، ثقافتی ورثے کا تحفظ، تجربات اور تکنیکوں کا تبادلہ،  مخطوطات اور نوشتہ جات ، ڈیزائن، فلم، موسیقی، پرفارمنگ آرٹس، بصری فنون اور ادب میں تبادلے اور تعاون کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے."  انہوں نے مزید کہا کہ "تعلیم کے تبادلے اور سماجی تبادلوں کے ذریعے ثقافتی وسماجی تعلقات کو مضبوط کرنا، بشمول کھیل، خوراک اور فیشن، اس یاد داشت کے دیگر مقاصد میں شامل ہیں." 
 
 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: