• Jul 8 2023 - 10:45
  • 61
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
سویڈن میں قرآن نذر آتش کیے جانے پر مسلم ممالک کی مذمت

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام "کچھ ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کو معمول بنانے کی بنیاد کا تجزیہ" کے زیر عنوان آنلائن مذمتی نشست

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کے پیش آنے والے گستاخانہ واقعہ کے حوالے سے، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  "کچھ ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کو معمول بنانے کی بنیاد کا تجزیہ" کے زیر عنوان ۹ جولائی ۲۰۲۳، بروز اتوار آنلائن مذمتی نشست کا اہتمام کر رہا ہے. اس آنلائن نشست میں ایران، پاکستان، امریکہ، سعودی عرب اور انگلینڈ سے مختلف سفارتی، سیاسی اور دینی شخصیات؛ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل، محترم جناب مہران موحدفر؛ خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس؛ چیئرمین پاکستان علماء کونسل، محترم جناب مولانا طاہر اشرفی؛ سیکرٹری​ اور چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب، محترم جناب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری؛ سربراہ ادارہ منہاج الحسین لاہور، محترم جناب ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر؛ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، محترم جناب لیاقت بلوچ؛ محترم جناب علامہ علی رضا نقوی؛ امریکہ سے ریورنڈ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، محترم جناب پادری ڈاکٹر مجید ایبل؛ صدر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان اور چیئرمین البدر فاؤنڈیشن پاکستان، محترم جناب علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری؛ صدر شیعہ وفاق المدارس پاکستان، محترم جناب علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی؛ پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پاکستان، محترم جناب علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی؛  پاکستان کے نامور کالم نگار صحافی،سیاسی  تجزیہ کار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان، محترم جناب مجیب الرحمن شامی؛ اورانگلینڈ میں مقیم ماہر معاشیات، براڈکاسٹر اور سیاسی تجزیہ کار، محترم جناب شبیر رضوی بطور اسپیکرز شرکت کیریں گے.

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: