• May 1 2024 - 12:49
  • 55
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے ادارہ منہاج الحسین لاہور میں آف پریمیسس فارسی لرننگ پروگرام کا انعقاد

خانہ فرہنگ ایران لاہور نے پہلی مرتبہ کامیاب "آف پریمیسس فارسی لرننگ پروگرام "کا انعقاد کیا. اس آف پریمیسس بنیادی فارسی لرننگ پروگرام، جس کا مقصد فارسی زبان کی ترویج ہے،  کا آغاز "آف پریمیسس فارسی لرننگ پروگرام، دورہ بہار ۲۰۲۴ " کے زیر عنوان جنوری ۲۰۲۴ میں، ادارہ منہاج الحسین لاہور کی حدود میں کیا گیا. اس کامیاب سہ ماہی پروگرام، جس کا اختتام ۲۹ اپریل ۲۰۲۴ کو ہوا، میں ادارہ منہاج الحسین لاہور سے ۳۰ طالبات نے شرکت کی. یہ سہ ماہی پروگرام سعدی فاؤنڈیشن ایران کے ذرائع اور رہنما اصولوں کے عین مطابق فارسی زبان کی تاریخ، فارسی زبان کے بنیادی اصولوں اور حروف تہجی  کے تعارف، لغت، گرامر، جملے کی ساخت اور تعمیر، حقیقی فارسی لہجے، لکھنے اور سماعتی  مہارتوں کی تربیت پر مشتمل تھا. فارسی زبان کی مضبوط فہم  اور اس کو سیکھنے کے مختلف طریقوں سے متعارف کرانے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  طلباء  کے لئیے چار مختلف ورکشاپس بھی اس کورس کا حصہ تھیں. اس کامیاب تجربہ کے مدنظر خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے فارسی زبان کی ترویج کے حوالے سے اس "آف پریمیسس فارسی لرننگ پروگرام " کا سلسلہ آیندہ بھی جاری رکھا جاۓ گا اور اس سلسلے میں مزید اداروں کی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا. 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خانہ فرہنگ میں بنیادی، پری انٹرمیڈیٹ اور انٹرمیڈیٹ لیولز کے لیے  پری سمر فارسی لینگویج لرننگ سیشن ۲۰۲۴ میں داخلوں کا آغاز  ہو چکا ہے اور یہ سیشن آیندہ ہفتے سے شروع کیا جا رہا ہے.

 

 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: