خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ڈاکٹر اکرام شاہ کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس
ڈاکٹر اکرم شاہ بلاشبہ برصغیر بالخصوص پاکستان کے تمام فارسی شاعروں اور ادیبوں میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں... جعفر روناس
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے سابق پرنسپل، چیئرمین شعبہ فارسی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ادیب ڈاکٹر اکرم شاہ اکرام کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا.
اس تعزیتی ریفرنس میں محترم جناب محمد رضا ناظری قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور؛ جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی؛ جناب پروفیسر ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، معروف اقبال شناس؛ جناب پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، سربراہ شعبہ فارسی جی سی یونیورسٹی لاہور؛ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد فرید شاہ، پنجاب یونیورسٹی لاہور؛ فارسی زبان و ادب کے مایہ ناز اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی.
اس موقع اپنے خصوصی خطاب میں محترم جناب محمد رضا ناظری، قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے کہا کہ "ڈاکٹر اکرم شاہ فارسی زبان کے نامور ادیب اور شاعر ہیں جنہوں نے ہمارے دوست اور پڑوسی ملک پاکستان میں فارسی زبان کی حفاظت اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا."
پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پروفیسر ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد فرید شاہ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر اکرم شاہ کی خدمات کو سراہا.
اس موقع پر محترم جناب جعفر روناس نے محترم جناب حجت الاسلام محمد مھدی ایمانی پور، سربراہ ایرانی اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم (ICRO) کا تعزیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا. اس کے عللاوہ "اکو کلچرل آرگنائزیشن تاجکستان کے چیئرمین جناب مراد جان بوری بایوف اور بنیاد سعدی ایران کے چیئرمین جناب ڈاکٹر حداد عادل کی جانب سے ویڈیو پیغامات بھی حاضرین کے ساتھ شیئر کیے گئے.
تقریب کے آخر پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی.
اپنا تبصرہ لکھیں.