خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں خطاطی کی نمائش کا اہتمام
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے سیشن موسم بہا-گرما ۲۰۲۳ کے لیے خطاطی کی کلاسز کی اختتامی تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا. اس سیشن میں ۶ سے ۸۲ سال کی عمر کے ۲۸ طلباء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں خانہ فرہنگ کے طلبا کے ۵۰ فن پاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ کامیاب طلباء میں کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ خانہ فرہنگ ہر سال خطاطی اور فارسی زبان میں سہ ماہی کورسز اور ورکشاپس کا اہتمام کرتا ہے۔ خطاطی کے نئے موسم خزاں-سرما سیشن ۲۰۲۳-۲۴ کے لیے رجسٹریشن جاری ہیں جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.