• Mar 24 2023 - 16:20
  • 151
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
جشن نوروز

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن نوروز کی شاندار تقریب

"ایران میں جشن نوروز اور پاکستان میں جشن بہاراں، دو دوست، برادر اور پڑوسی ممالک کے درمیان تہذیبی تعلق کی علامت ہیں۔" ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور محترم جناب جعفر روناس

لاہور (۱۹ مارچ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران – لاہور میں  نئے ایرانی سال کے آغازکی مناسبت سے جشن نوروز کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کی معروف شخصیات اور ڈپلومیٹس جیسے کہ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور محترم جناب مہران موحدفر؛ محترمہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال؛ پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس،  محترم جناب ڈاکٹر  مرتضی جعفری؛ کوآرڈینیٹر یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکش کلچرل سینٹر لاہور، محترم جناب  ایرن میاسوغلو؛ بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل، محترم جناب قاضی ہمایوں فرید؛ ڈائریکٹر لاہور میوزیم، محترم جناب ڈاکٹر عثمان نعیم؛ سابق سینئر وزیر، محترم جناب رانا اکرام ربانی؛ معروف اقبال شناس اور شاعر، محترم جناب ڈاکٹر وحید الزمان طارق؛ سابق پرنسپل جی سی یونیورسٹی، محترم جناب ڈاکٹر امیر حسن شاہ؛ معروف سکالر، محترم جناب ڈاکٹر  طارق شریف پیرزادہ؛ محترم جناب سہیل گویندی؛ لاہور کی معروف ماہر ماحولیات، محترمہ نوشین خالد؛ ایسوسی ایٹ پروفیسر مشتاق احمد گرمانی سکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسزلمز لاہور، محترمہ ڈاکٹر نادرہ شہباز نعیم خان؛  محترم جناب ڈاکٹر خالد سعید؛ پنجاب میں مقیم ایرانی طلباء اور اہل خانہ کے علاوہ پنجاب کی دیگر نامور سیاسی، علمی،  فلمی اور ڈرامہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.
 
 
 
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور محترم جناب جعفر روناس نے تقریب کی افت تاحیہ کلمات میں کہا کہ "جشن نوروز  انسانی تاریخ کی ایک اہم اور عظیم میراث ہے جو کہ بارہ ممالک میں منائی جاتی ہے اور ان ممالک کی طرف سے سے اقوام متحدہ میں میں رجسٹر کروائی گئی ۔ اس سال چین اور منگولیا نے بھی نوروز فائل میں شامل ہونے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں جس سے نوروز منانے والے   رجسٹرڈ ممالک کی تعداد ۱۴ ہوجائے گی۔  نوروز کو دنیا میں ثقافت، امن اور دوستی کے عالمی دن کے طور پر جانا جاتا ہے."
 
 
انہوں نے مزید کہا کہ "ایران میں جشن نوروز  اور پاکستان میں جشن بہاراں،  دو  دوست، برادر اور پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکات اور تہذیبی تعلق کی علامت ہیں."
 
 
 
 
اس  موقع  پر جشن نوروز کی روایت کے مطابق  "سفرہ ہفت سین"  بھی سجایا گیا. اس کے علاوہ خانہ فرہنگ ایران لاہور میں زیر تعلیم فارسی زبان سیکھنے والے طلباء نے ایرانی رواییتی ملبوساتزیرتن کیئے اور فارسی زبان میں نوروز کا ترانہ پڑھا اور ایک سکٹ  پیش کیا، جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے. تقریب میں کوئٹہ سے آۓ معروف بلوچ لوک موسیقاروں وزیر خان بگٹی، خواند بخش بگٹی، حسین بخش بگٹی اور آرز محمد بگٹی کی ایک روح پرور پرفارمنس بھی شامل تھی.
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: