• Aug 2 2023 - 17:06
  • 153
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانه فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور میں سولو کیلیگرافی نمائش کا اہتمام

لاہور (یکم اگست ۲۰۲۳) خانه فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے،  جنوبی پنجاب کی پہلی ہم عصر خاتون خطاط اور خانه فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  خطاطی کا طالبہ،  فاطمہ نسیم کی سولو کیلیگرافی نمائش کا اہتمام کیا گیا. نمائش میں بیس فن پاروں کی نمائش کی گئی. اس نمائش کے مہمانان خصوصی یوتھ کلب لاہور ریجنل کے سربراہ محترم جناب محمد علی اور یوتھ کلب پنجاب کے ریجنل ہیڈ محترم جناب مغیرہ لقمان، تھے. محترم جناب محمد علی اور  محترم جناب مغیرہ لقمان نوجوانوں کے معروف ابھرتے ہوئے موٹیویشنل سپیکرز ہیں.
 
جناب جعفر روناس، ڈائریکٹر جنرل خانه فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، جناب محمد علی اور جناب مغیرہ لقمان نے نمائش کا افتتاح کیا. طلباء اور معززین سمیت خطاطی کے شائقین کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا. روحانی عنصر سے مزین آرٹ کی نمائش آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی.
 
 
محترمہ فاطمہ نسیم جو کہ لاہور یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ثقافتی مرکز اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں خطاطی کی طالبہ بھی ہیں، مختلف مقابلوں میں بہت سے انعامات اپنے نام کر چکی ہیں.
 
 
جناب جعفر روناس نے معزز مہمانوں جناب محمد علی اور جناب مغیرہ لقمان اور خطاطی آرٹسٹ محترمہ فاطمہ نسیم کو ایران کے معروف خطاط جناب کاظم خراسانی کے خطاطی کے فن پارے پیش کیے.
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: