جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی کے وصال پرڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور کا تعزیتی پیغام
إنّا للّٰه وإنّا إلیْه راجعون
جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی ۲۷ جنوری، ۲۰۲۴ بروز ہفتہ کو قضاۓالہی سے انتقال فرما گئے. ڈاکٹر امجد حسین چشتی کے وصال پرملال پرڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے قائدین ، ممبران اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی تمام دینی مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہوئے ان کی اگلی منزلوں کو آسان اور ان کے درجات کو بلند فرمائے، آمین. ڈاکٹر امجد حسین چشتی مرحوم ایک بردبار ،با اخلاق، اور قابل شخصیت کے مالک تھے ،ان کی وحدت امت مسلمہ کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں، مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ساتھ ہمکارانہ تعلقات کو ہمیشہ سراہا جاتا رہے گا."