• Nov 16 2022 - 15:06
  • 159
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
تقریب تقسیم اسناد

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے سیشن 2019 تا 2022 کے حفاظ اور حافظات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد

        لاہور (15 نومبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے سیشن 2019 تا 2022 کے حفاظ اور حافظات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کی پروقار تقریب آغوش کمپلیکس، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس سمیت اہم مذہبی، علمی شخصیات، اساتذہ بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  

 محترم جناب جعفر روناس نے اپنے خطاب میں قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں اور بچیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علوم القرآن کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔ 

 

محترم جناب جعفر روناس نے پہلی تین پوزیشنز لانے والے ۶ حفاظ اور حافظات کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے خصوصی تعریفی اسناد اور سووینئیرز دیئے.

منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اور تحفیظ القرآن کو 1994 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اس کی بنیاد رکھی اجس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہاں سے ایسے بچے اور بچیاں حفظ القرآن کرکے نکلیں کہ جو قرآن مجید کے اچھے حافظ بھی ہوں دین کی بنیادی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہوں اور ماڈرن سکولنگ کو بھی جاری رکھیں تاکہ جیسے ہی حفظ القرآن مکمل ہو وہ میٹرک مکمل کرکے آگے یونیورسٹیز سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اب تک 6 ہزار سے زائد حفاظ و حافظات یہاں سے فارغ التحصیل ہوکر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارہ میں طلباء کو صرف قرآن حفظ نہیں کروایا جاتا بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے ان کے اعمال اور اخلاق سنوانے پر توجہ دی جاتی ہے۔

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: