• Jan 30 2023 - 11:41
  • 138
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ثقافت ایران

ایران میں زعفران کی پیداوار

کیا آپ جانتے ہیں؟

 
ایران کو زعفران کے عالمی چیمپئن کا درجہ حاصل ہے کیونکہ  ایرانی زعفران کی پیداوار  عالمی زعفران کی پیداوار کا تقریباً ۹۰% حصہ ہے. زعفران، جسے "سرخ سونا"  بھی کہا جاتا ہے، ایک مسالا ہے  جس کا سائنسی نام ہے کروکس سییوٹس ہے، کے سوکھے سٹیگما سے حاصل کیا جاتا ہے. اس قیمتی مسالے کو اس کے لاجواب معیار، خوشبو اور رنگنے کی شاندار خصوصیات کے لیے سراہا جاتا ہے. تقریباً ۲ پونڈ (۱ کلو) زعفران پیدا کرنے میں ۱۴۰،۰۰۰ سے ۵۰۰،۰۰۰ پھول لگتے ہیں.
 
زعفران کو ایرانی کھانوں اور پکوانوں میں باقاعدہ استعمال کیا جاتا ہے. یہ مزیدار ایرانی کھانوں اور میٹھوں  میں اہم کردار ادا کرتا ہے. یہ مہنگا پھول،  دھاگا اور ایرانی قالینوں کے لیے اون کو رنگنے میں استعمال کیا جاتا ہے.
 
زعفران کے پھول خزاں، نومبر اور دسمبر کے شروع میں کھلتے ہیں. پیداوار کے بہترین معیار کے لیے طلوع آفتاب تک ان نرم و نازک پھولوں کو چننا پڑتا ہے.
 
 زعفران کی بڑی پیداوار ایران کے مشرق میں ہوتی ہے. اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ زعفران کیسے اگتا ہے اور زعفران کی کٹائی کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں، تو ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے شہروں کا رخ کریں جیسے کہ گناباد، تایباد، توربت حیدریہ، خواف، اور قوچان.
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: