• Oct 27 2022 - 16:39
  • 128
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور میں معروف فارسی شاعر و ادیب حافظ محمد شیرازی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 
لاہور. خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے معروف فارسی شاعر و ادیب حافظ محمد شیرازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کو فارسی طلبا کے لئیے "حافظ خوانی" کے زیر عنوان، ایک خصوصی علمی ورکشاپ کا اہتمام کیا. اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبا کو شعرخوانی کی مہارت سے آشنائی کروانا اور آگاہ کرنا تھا کہ شاعری پڑھنے کی مہارت کو کیسے مضبوط کیا جائے.
 
 
ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس صاحب؛ پنجاب کے معروف شعراء محترم جناب جمیل ترابی اور طاہر ناصر علی؛ اور فارسی زباک کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی. 
 
 
محترم جناب جعفر روناس نے ورکشاپ میں شریک طلبا کو حافظ محمد شیرازی کے تعارف اور شاعری کے علاوہ  مہارت شعرخوانی کی تقویت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا.
 
 
 
 
خانہ فرہنگ ایران لاہورکے فارسی زبان کے طلبا نے حافظ شیرازی کی غزل "یارا "  گا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا. اس کے علاوہ طلبا نے فارسی زبان میں ڈرامہ سکیٹ پرفارم کیا. ورکشاپ کے آخر میں تمام طلبا میں تحائف اور اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمانان کو خصوصی سووینیرز دئیے گئے.
 
 
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: