امامیہ قرات کالج لاہورکے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات اور محفل نزول قرآن
۳۱ مارچ ۲۰۲۴ (لاہور) امامیہ قرات کالج کے زیر اہتمام مسجد کشمیریاں، موچی گیٹ، لاہور میں تقریب تقسیم انعامات اور محفل نزول قرآن منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی خانہ فرہنگ سلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس تھے. محترم جناب جعفر روناس نے خانہ فرہنگ سلامی جمہوریہ ایران لاہورکی جانب سے مقابلہ جیتنے والوں میں اسناد اور قرآن پاک تقسیم کئے. اس محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آل یاسین أهواز تواشیح گروپ نے خصوصی شرکت کی اور خوبصورت قرات اسماء اللہ الحسنیٰ اور قرآن پاک سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا.