لاہور کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے دو روزہ مینگو فیسٹیول پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا .جس میں آم کے کاشتکاروں کی جانب سے ۵۰ سٹالز اور مینگو سے بنی مختلف ڈشز اور ۴۰ سے زائد ایکسپورٹ کوالیٹی کے آموں کی اقسام نمائش کے لیے سجائی گئیں. ڈائریکٹر جنرل،خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس، نے دیگر ایرانی سفارت کاروں کے ہمراہ اس فیسٹیول کا دورہ کیا. عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس فیسٹیول میں بھرپور انداز میں شرکت کی. مینگو فیسٹیول میں لوگ مختلف قسم کے آم اور ان سے بنے پروڈکٹسٹ سے لطف اندوز ہوۓ. محترم جناب جعفر روناس کا کہنا تھا کہ "یہ مینگو فیسٹیول بہترین آموں کی اقسام کی سے آشنائی، آم سے تیار کردہ شاندار کھانوں کا مزہ لینے اور متحرک ثقافتی ورثے کے جشن میں حصہ لینے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے."
اپنا تبصرہ لکھیں.