پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانہ کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم تہران اور ریاض کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے اور اس اقدام کے علاقائی استحکام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔