Page Number :53
News

صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 7 گھر تباہ ہوئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ لوئر چترال میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ترجمان محکمۂ ریلیف کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ لوئر چترال کے حساس علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کو ایک تلخ، سازشی اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس جرم کے مرتکب گستاخ کے لئے سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔ سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ وہ گستاخی کے مرتکب شخص کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔