اسلام آباد (ارنا) پیئر کے نام سے موسوم پاک ایران مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایران کی فارن انوسٹیمنٹ کمپنی کے سی ای او رضا بخشی آنی کے علاوہ کراچی میں ایران کے کونسلر جنرل حسین نوریان، پیئر کے سی ای او عباس دانشور حکیمی اور پاکستانی تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔