Page Number :45

News

قائد اسلامی انقلاب نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کی

قائد اسلامی انقلاب نے حالیہ دنوں میں چند یورپی ممالک میں قرآن کریم اور مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے سامراجیت کی اسلام سے دشمنی کی علامت قرار دے دیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو توہین اور نفرت پھیلانے کی پالیسی کیخلاف مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مقصد سے ایران کی وزارت صحت کے وفد کا دورہ پاکستان

ایرانی وزارت صحت کے ایک وفد نے پاکستان کے شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی وزیر صحت سے ملاقات کر کے صحت کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں: پاکستان

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی ذرائع فعال ہیں اور ہم ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی وزارت ثقافت کا ایران کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ پر زور

پاکستانی وزارت ثقافت اور قومی ورثے کی ڈپٹی نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ثقافتی، فنی، ادب اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

ایران اور پاکستان کے درمیان 10ویں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے

کوئٹہ شہر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی دسویں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام کے ساتھ ہی اس اجلاس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے اور کسٹم کے اوقات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایران اور پاکستان کی تجارتی ترقی کی تنظیموں نے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے

ایران اور پاکستان کی تجارتی ترقی کی تنظیموں نے باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، تجارتی تعلقات کو ہموار کرنے اور مشترکہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے مقصد سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کو دو طرفہ تجارتی برادری کی جانب سے پذیرائی ملی۔

شہید سلیمانی کا کارنامہ، استقامتی محاذ کی حفاظت، تقویت اور اس کا احیاء تھا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

پاکستانی مذہبی رہنماؤں کا مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کی تقویت میں امام خمینی (رہ) کے کردار پر زور

پاکستان میں اسلامی مذاہب کے بزرگ رہنماؤں نے دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے پر انقلابی تحریک اور امام خمینی (رہ) کی قیادت کے گہرے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انتہا پسندی سے نمٹنے، اتحاد کے دشمنوں کے خلاف روشن خیالی اور قرآن کی تعلیمات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی کی اطاعت پر زور دیا۔

ایرانی گیس؛ پاکستانی عوام اور میڈیا کا مطالبہ؛ اسلام آباد کے عہدیداروں کی خاموشی

اگرچہ تقریبا ایک مہینے قبل پاکستان کے وزیر برائے پٹرولیم کے امور مصدق ملک نے پابندیوں کے بہانے دہراتے ہوئے باضابطہ طور کہا کہ ان کا ملک ایرانی گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی زیادہ خواہش نہیں رکھتا لیکن اس منصوبے پر عمل درآمد؛ آج بھی اسلام آباد کی حکومت سے میڈیا اور پاکستانی عوام کا مسلسل مطالبہ ہے۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: