Page Number :46
News

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان مطابق 4 نومبر کے یادگار دن کی مناسبت سے بدھ 2 نومبر کو طلبہ سے اپنے خطاب میں ایران میں 4 نومبر کی تاریخ کی اہمیت کو بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات، استکباری قوتوں کی روش اور نئے عالمی نظام کے سلسلے میں رہنما نکات بیان کئے۔ چار نومبر کو ایران میں طلبہ کے دن اور عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خطاب حسب ذیل ہے؛