• Jul 31 2024 - 11:19
  • 94
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاراچنار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں پر تکفیری دہشت گردوں کے مسلح حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی علاقے پاراچنار میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں پر دہشت گرد حملوں سے مسلمانوں کا دل غمگین ہے۔ واقعے سے یہ حقیقت آشکار ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم اور جرائت مندانہ کاروائی کی ضرور ت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے خلاف انتہاپسندانہ کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے اور تکفیر گروہوں کے خلاف عالم اسلام کے درمیان اتحاد کے ساتھ کاروائی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور تکفیری عناصر کے خلاف اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے پاراچنار کے عوام کی حفاظت کے لئے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اقدامات پر تاکید کی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: