پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس وقت ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ اس علاقہ میں امن قائم کرنے اور حملہ آوروں کو روکنے کے لئے اپنی رٹ اور طاقت کا استعمال کرے تاکہ اس کے اثرات باقی پاکستان کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔