• Jul 29 2024 - 08:23
  • 71
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاکستان نے 126 ملکوں کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا

اسلام آباد - حکومت پاکستان کی کابینہ نے 126 ممالک کے سیاحوں اور تاجروں کے لیے ویزا جاری کرنے کی فیس مفت کرنے کے اپنے نئے منصوبے کو منظوری دے دے دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے تعلقات عامہ کے مطابق، کابینہ کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس  اجلاس میں اس کابینہ کے ارکان نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں ایک قرارداد کی بھی منظوری دی اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کی کابینہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے  مطالبہ کیا ہے کہ  وہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور غاصب اسرائیلی حکومت کے حملے کو روکنے کے لیے نئے اور مربوط اقدامات کرے۔

 اس  اجلاس  میں اسی طرح  حکومت پاکستان نے ملک کی سیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو راغب کرنے کے مقصد سے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزوں میں سہولت کو منظوری دی۔

حکومت پاکستان کے نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے  اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔

اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے  کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت  کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا، لیکن پاکستانی فریق کے سرکاری ادارہ جات میں سست روی تاجروں خاص طور پر پاکستان کے پڑوسی ملکوں کے تاجروں کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: