Page Number :44

News

پاکستانی اسپیکر کی نئے ایرانی سال کی مبارکباد

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے نئے سال ہجری شمسی (نوروز) کے آغاز کے موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ پاکستان ہر حال میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

نئے ہجری شمسی سال 1402 کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام نوروز

نئے ہجری شمسی سال 1402 (21 مارچ 2023 الی 19 مارچ 2024) کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسب معمول پیغام نوروز جاری کیا جس میں آپ نے ختم ہونے والے سال کے اہم واقعات کا سرسری جائزہ لیا اور نئے سال کے اہم اہداف اور کلیدی نعرے پر روشنی ڈالی۔ پیغام حسب ذیل ہے:

اسلام آباد میں ایران کے قومی دن کی منعقدہ تقریب میں پاکستانی حکام کی شرکت

ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا اہتمام پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے کیا جس میں پاکستان میں مقیم ایرانیوں، پاکستان کے متعدد اعلیٰ حکام اور فوج، سفیروں اور سفارت کاروں نے حصہ لیا۔

پاکستانی شہر کراچی میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔

ایران اور پاکستان علمی اور مذہبی اشرافیہ کے تعلقات کی ترقی کیلئے پرعزم

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان علمی اور مذہبی اشرافیہ کے درمیان علمی تعلقات اور تعامل کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

ایران مغرب کے پروجیکشن کے باوجود خطے کا ایک اہم کھلاڑی ہے: پاکستانی محقق

پاکستان میں سٹریٹجک اور دفاعی امور کے سینئر محقق نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد پابندیوں اور ایران کو تنہا کرنے کے لیے کوششوں کے باوجود ایرانی کامیابیوں کو بہت نمایاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آج مغرب کے پروجیکشن کے باوجود خطے کا ایک اہم اور طاقتور کھلاڑی ہے۔

پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد

پاکستانی صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ایک مبارکبادی خط لکھا جس میں نقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرکے باہمی تعلقات کو مزید گہر ے بنانے کیلیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

اسلامی انقلاب کی بدولت ایران اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نیا باب کا آغاز

پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی جنرل کے زیر اہتمام اور اسلام آباد کے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تعاون سے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے: کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل

پاکستانی شہر کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سرحدی واقعات ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات کیلیے ایک سازش ہے۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: