• Oct 22 2024 - 08:16
  • 35
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
آیت اللہ اعرافی کا وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ کے خط کا جواب؛

علمائے اسلام صہیونی مظالم کے بارے میں عوامی شعور بیدار کریں

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت کے ساتھ صہیونی حکومت کے مظالم اور عالمی برادری کے سکوت کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی کے خط کے جواب میں کہا کہ فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں عوامی شعور کو بیدار کرنا علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے خط میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور دیگر مقاومتی رہنماؤں اور مقاومتی مجاہدین کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء نے جرائت اور بہادری کے ساتھ میدان نبرد میں اپنی جان قربان کی اور امت مسلمہ اور مقاومت کو مزید جذبہ عطا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے مقاومت کا پرچم سرنگوں نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے صہیونی حکومت کی نابودی کے لئے فعالیت کرے گی۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے کہ مقاومت مخصوصا فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے ساتھ برسر پیکار مجاہدین کی مادی اور معنوی حمایت کریں اور صہیونی مظالم کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی اور بعض مغربی ممالک کی حمایت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کریں۔

انہوں نے پاکستانی علماء، دینی جماعتوں اور عوام کی جانب سے مقاومت کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا سفاک اور جعلی صہیونی حکومت کا زوال دیکھے گی اور خطے اور عالم اسلام سے شر کا منبع مٹ جائے گا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: